یروشلم میں فائرنگ تین اسرایئیلی شہری ہلاک۔

جمعہ 14 جولائی, 2017

یروشلم(ہمگام نیوز) اسرائیلی شہر یروشلم کے قدیمی حصے میں فائرنگ کے ایک واقعے میں دو اسرائیلی پوليس اہلکار ہلاک ہو گئے ہيں۔ حکام کے مطابق اس واقعے میں ملوث تینوں فلسطينی حملہ آور پولیس کی جوابی کارروائی میں مارے گئے ہیں۔ فائرنگ کے بعد یہ تینوں انتہائی حساس مقدس مقام حرم قدسی شریف یا ٹیمپل ماؤنٹ کی جانب فرار ہوئے، جہاں پولیس نے انہیں ہلاک کر دیا۔ اس دوران اسرائیلی حکام نے اعلان کیا ہے کہ آج مسجد اقصی میں جمعے کی نماز ادا نہیں کی جا سکے گی۔ بیان میں واضح کیا گیا ہے اس واقعے کی مکمل تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی علاقے میں کسی سرگرمی کی اجازت دی جائے گی۔ مسجد اقصٰی اسلام کا تیسرا مقدس ترین مقام ہے۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0