یمن: نمازعید میں2خودکش دھماکے، 29ہلاک

جمعرات 24 ستمبر, 2015

صنعاء(ہمگام نیوز) یمن کے دارالحکومت صنعاء میں نماز عید کے دوران مسجد میں 2 دھماکے ہوئے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دونوں دھماکے خود کش تھے، جو کہ الصفیہ ڈسٹرکٹ میں البلیلی مسجد مسجد میں کیے گئے۔

مسجد حوثی باغیوں کے زیر کنٹرول علاقے میں واقع ہے ۔

البلیلی مسجد پولیس اکیڈمی کے قریب واقع ہے جبکہ یہ علاقہ حوثی باغیوں کے زیر کنٹرول ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق نماز عید کے دوران مسجد میں دھماکوں سے 29 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

دھماکوں کی ذمہ داری فوری طور پر کسی بھی گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔

 

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0