جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںیومِ شہدا پہ ہڑتال کو کامیاب بنائیں،پوری بلوچ قوم حیربیار مری کے...

یومِ شہدا پہ ہڑتال کو کامیاب بنائیں،پوری بلوچ قوم حیربیار مری کے چارٹر کی حمایت کریں۔ سریش بگٹی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)بلوچ ری پبلکن پارٹی شال زون کے رہنماءسریش بگٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 13نومبر شہداءبلوچستان کے موقع پر شٹرڈاﺅن ہڑتال پہیہ جام کی مکمل حمایت کرتے ہیں بلوچ قوم سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ 13نومبر شہداءبلوچستان کے ہڑتال کو کامیاب بنائیں انہوںنے کہاکہ بلوچ شہداءنے آزادی کی راہ پر چل کر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کردیا انہوںنے کہاکہ تین روزہ شٹرڈاﺅن ہڑتال پہیہ جام ہڑتال کو کامیان بنائیں انہوںنے کہاکہ بلوچوں کی اغواء نما گرفتاری مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی پر اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں کی خاموشی اور آئے روز بلوچ فرزندان کی ٹارچر سیلوں سے عدم بازیابی انہوںنے کہاکہ شہید محراب خان سے لیکر شہید وطن نواب محمد اکبر خان بگٹی گوریلا کمانڈر شہید بالاچ مری شہید ثناءسنگت بلوچ ،جلیل ریکی سمیت ہزاروں شہداءنے بلوچ دھرتی ک ی آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کردیا انہوںنے کہاکہ چادر اور چاردیواری کی تقدس کو پامال کیا جارہا ہے انہوںنے کہاکہ بلوچ سیاسی کارکنوں کو اغواءکرنے کے بعد غیر انسانی تشدد کا نشانہ بنا کر ان کی مسخ شدہ لاشیں ویرانوں میں پھینک دیئے جاتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ 15ہزار سے زائد بلوچ فرزندان پاکستانی ٹارچر سیلوں میں بند ہیں انہوںنے کہاکہ 13نومبر بلوچ سرمچاروں سے شکست کھانے کے بعد بلوچ سول آبادی پر حملہ آور ہے انہوںنے کہاکہ ہر پاکستانی جارحیت پر اقوام متحداور دیگر عالمی اداروں کی خاموشی قابل مذمت ہے انہوںنے کہاکہ بلوچ قوم سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ چارٹر کی حمایت کریں انہوں نے کہاکہ پوری بلوچ قوم حیربیار مری کے چارٹر کی حمایت کریں انہوں نے کہاکہ عالمی ادارے بلوچوں کی اغواءنما گرفتاریوں مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی پر پاکستانی ریاست کی ظلم بربریت کا نوٹس لیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز