پنج‌شنبه, آوریل 18, 2024
Homeخبریںآواران میں پاکستانی فورسز پہ حملہ کیا ۔ بی ایل ایف

آواران میں پاکستانی فورسز پہ حملہ کیا ۔ بی ایل ایف

کوئٹہ ۔۔ ہمگام نیوز۔۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے کہا کہ کہا کہ گزشتہ شب آواران تیرتیج کے علاقے جک میںکوسیکورٹفورسز کی چوکی پر سرمچاروں نے خود کار ہتھیاروں سے حملہ کر کے3 اہلکاروں کو ہلاک کیا،جھاؤ فورسز کی چوکی پر اسنائپر رائفل سے ایک اہلکار کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا،مشکے ریندک ،نوکجو چوکی پر حملے میں ۳ ہلکار ہلاک ،گزشتہ روز پنجگور بکراپڈی کے قریب سیکورٹی فورسز کی ٹرک کو خود کار ہتھیاروں سے نشانہ بنا کر اس میں سوار تمام اہلکاروں کو ہلاک کیا اور فورسز کے تین ہتھیار قبضہ میں لیے کہ اسی دوران ریاستی فورسز کی کمک آنے اور فائرنگ سے ایک سرمچار کے ہاتھ میں گولی لگی اور سرمچار نکلنے میں کامیاب ہوئے ۔سرزمین کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز