جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںآغا عبدالکریم کا بلوچ قومی تحریک میں رہنمایانہ کردار رہاہے

آغا عبدالکریم کا بلوچ قومی تحریک میں رہنمایانہ کردار رہاہے

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے آغاعبد الکریم خان کی برسی کے مناسبت اپنے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ آغا عبدالکریم کا بلوچ قومی تحریک ایک رہنمایانہ کردار ہے وہ شخصیت سے ہٹ کر ایک نظریاتی رہنماء تھے جب بلوچستان کا زبردستی الحاق کیا گیا وہ اس وقت مکران کے گورنر کے حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے وہ الحاق کے حوالہ سے بلوچ قومی و جمہوری اداروں کے موقف کو سراہتے ہوئے ریاست کی جانب زبردستی الحاق کے کھلی مخالفت کرتے ہوئے اپنی آزادی اور وطن کی حفاظت وسلامتی کے لئے جدوجہد آزادی کے لئے ہر اول دستہ کے طور پر سامنے آئے وہ ریاستی امور کے سربراہ ہوتے ہوئے ایک انقلابی رہنماء اور ایک دانشور تھے تر جمان نے کہاکہ کوئی قوم کسی دوسرے قوم کی آذادی سلب کرے اور اس کی خود مختاری چھین لے تو کوئی مہذب اور انسانیت سے آشنا قوم غلامی قبول کر کے اپنی اجتماعی موت پر دستخط نہیں کرے گی آج بلوچ قوم کو بہکا یا جارہاہے کہ وہ آزادہے یہ اس تاریخی وزمینی سچائی کو مسخ کرنے کی کوشش ہے جو 27مارچ1948 سے پہلے والے بلوچ قوم کی آزاد حیثیت اور پوزیشن تھی جبکہ بر ٹش قبضہ سے آزاد ہونے والے بلوچ ریاست کو جسے برطانیہ افغانستان ہندوستان اور خود پاکستان سے آزاد و خومختیار ریاست تسلیم کیا تھا لیکن بعد ازان تمام تر انسانی اقدار اور قوموں کے مابیں اخلاقی و سرحدی قوانیں کے خلاف ورزی کرتے بلوچستان کا جبری الحا ق کیا گیا تر جمان نے کہاکہ بلوچ شروع ہی دن سے آزادی کے لئے جدوجہد کررہے ہیں آغا عبدالکریم خان کی جدوجہد کا محور ریاست کے پارلیمنٹ نہیں تھی بلکہ وہ بلوچ قومی ریاست کے بحالی کی جدوجہد کررہے تھے انہیں یاد کرنے کا مقصد ان کے فکر وسوچ کو دہرانااور ان کی فکری رہنمائی میں آزادی کے صفوں کو مضبوط کرناہے ترجمان نے کہاکہ غلامانہ پارلیمانی سیاست سے بلوچ قوم کے معیار زندگی تبدیل نہیں ہوگا بلکہ اس سے غلامی کومزید تقویت ملے گی بلوچ قوم کو ان کے روشن مستقبل کے لئے ریاستی اسمبلیوں کے طرف نہیں دیکھنا چاہیے بلکہ انہیں اپنے اسلاف اور شہدا ء کے عظیم راستہ پر چلنا چاہیے آزادی کے بغیر بلوچ سیاسی و سماجی و اقتصادی طور پر نہیں کرسکتا پارلیمانی جماعتیں ترقی و خو شحالی کا جھانسہ دیکر بلوچ قوم کو مزید پسماندگی اور غلامی کے جانب دھکیلنے کی کوشش کررہے ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز