جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںآواران/گوادر پاکستانی فوج کے ہاتھوں دو افراد جبری طور اغوا۔

آواران/گوادر پاکستانی فوج کے ہاتھوں دو افراد جبری طور اغوا۔

آواران/گوادر (ہمگام نیوز) آواران و گودار سے قابض پاکستانی فوج و آئی -ایس – آئی کے اہلکاروں نے دو بلوچ فرزندوں کو جبری طور حراست میں لیکر نامعلوم مقام منتقل کردیا۔ ذرائع کے مطابق آواران سے قابض پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔پاکستانی فوج کے ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت آسمی بلوچ ولد تاج محمد کے نام سے ہوئی جوکہ دراسکی کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔

جبکہ گوادر سے پاکستانی خفیہ ادارہ آئی-ایس-آئی کے اہلکاروں نے سلمان ولد ماسٹر بشیر کو جبری طور پر گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا جو تمپ کے علاقے گومازی کا رہائشی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز