پنج‌شنبه, آوریل 18, 2024
Homeخبریں آواران سیکورٹی فورسز پر حملہ8 اہلکار ہلاک۔بی آر اے

آواران سیکورٹی فورسز پر حملہ8 اہلکار ہلاک۔بی آر اے

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ری پبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون کے ذریعے اخباری دفاتر سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بی آر اے کے سرمچاروں نے آج آواران کے علاقے جے ہوماس میں قابض فورسز کے گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔جس میں فورسز کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو ا اور گاڑی میں سوار آٹھ اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا۔اس کے علاوہ اتوار کے روزآواران کے علاقے جے ہو کراس میں دشمن فوج کے مرکزی کیمپ پرخود کار ہتھیاروں اور راکٹ لانچروں سے حملہ کیا ۔حملے میں دشمن فوج کے چھ اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ایک اور کاروائی میں ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ میں لوٹی گیس فیلڈ کو جانی والی کنواں نمبر 14اور6 کی سولہ انچ قطر کی جنگشن گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیزموادنصب کر کے تباہ کردیا۔ دھماکے سے پائپ لائن کو نقصان پہنچا اور گیس فیلڈ کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔ کاروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز