جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریں آواران میں قابض فوج کا آپریشن تا حال جاری

آواران میں قابض فوج کا آپریشن تا حال جاری

آواران(ہمگام نیوز)آواران میں دوسرے روز بھی قابض پاکستانی فورسز کاخونی آپریشن جاری ، آبادیوں پرگن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے مسلسل شیلنگ ۔دوران آپریشن ایک ماں کو بیٹی سمیت اغوا کر لیاگیا۔بڑی تعداد میں لوگوں کی جاں بحق و زخمی ہونے کا خدشہ ہیں .یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق آواران کے مختلف علاقے ،مالار،کولواہ،مچی،زیک میں پاکستانی فورسز نے ہفتہ کو عید کے روز فضائی و زمینی آپریشن کاآغاز کیا تھا وہ تاحال جاری ہے،آواران کی آسمانیں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی آوازوں،بمباری سے خوف ناک منظر پیش کر رہے ہیں۔کولواہ،گیشکور میں بمباری سے کئی گھر تباہ ہونے کے ساتھ اطلاعات ہیں کہ زیک کے قریب ایک قصبہ پر پاکستانی زمینی فوج نے دھاوا بول کر گھروں کو جلایا اور ایک بزرگ خاتون اسکی بیٹی کو بھی فورسز نے اٖغوا کر لیا ہے،تاہم موبائل نیٹ ورک نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہو رہی ہیں۔دوسری جانب سرکاری زرائع محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق فورسز نے آواران میں فوجی آپریشن کرکے بلوچ جنگجوؤں کمانڈران سمیت متعدد بلوچ عسکریت ہلاک کردیئے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ عسکریت پسندد ایف ڈبلیو او کے 44 اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے اور عرصہ دراز سے بلوچستان میں بدامنی پھیلانے میں مصروف تھے۔ عسکریت پسندوں سے دوران آپریشن بھاری مقدارمیں اسلحہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ہلاک ہونے والے عسکریت پسندسانحہ تربت اورسانحہ مستونگ میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز