جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںآواران پاکستانی فوجی قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے...

آواران پاکستانی فوجی قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں:بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فوجی قافلے و ہڑتال کی خلاف ورزی کرنے والے گاڑیوں پر حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کے روز مغرب کے وقت آواران کرکین کڈ کے مقام پر سرمچاروں نے آرمی کے قافلے پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو بھاری نقصان پہنچایا۔جمعرات ہی کے روز ضلع واشک کے علاقے ناگ میں رخشان گوہرگی کے مقام پر پہیہ جام ہڑتال کی خلاف ورزی کرنے پر گاڑیوں کو نشانہ بنا کر انکے ٹائر برسٹ کیے۔گہرام بلوچ نے ٹرانسپوٹرز کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ آواران،مشکے،کیچ اور جھاؤ میں لوکل ٹرانسپورٹرز اور ہائی وے کے ٹرانسپورٹرز کوئٹہ ٹوکراچی بسوں میں فوجی اہلکاروں کو سول لباس میں بٹھا کر پہیہ جام ہڑتال کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔اگر لوکل گاڑیوں و ٹرانسپوٹرز نے اپنا رویہ نہ بدلا تواپنے نقصان کا ذمہ دار خود ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز