چهارشنبه, آوریل 17, 2024
Homeخبریںآواران و کولواہ میں آپریشن کی مذمت کرتے ہیں، بی ایس او...

آواران و کولواہ میں آپریشن کی مذمت کرتے ہیں، بی ایس او آزاد

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے مرکزی ترجمان نے آج عید کے روزقابض فورسز کی آواران و کولواہ کے مختلف علاقوں میں زمینی و فضائی کاروائیوں، آبادیوں پر اندھا دھند گولہ باری اور سینکڑوں لوگوں کے شہید و زخمی کرنے کے کاروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی فورسز بلوچ آبادیوں پر آئے روز بمباری کرکے ریاستی طاقت کا وحشیانہ استعمال کررہے ہیں۔ شہروں اور مضافات کے علاقوں میں نہتے آبادیوں و دیہاتوں پر حملہ آور ہو کر قابض فورسز دیہاتوں کو ملیا میٹ کرکے قیمتی اشیا لوٹ کراپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔ آج عید کے دن بھی وحشیانہ کاروائیوں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے آواران و کولواہ کے مضافاتی علاقوں، وہلی، بزداد،، آسکانی چمگ سمےت متعدد دیہاتوں کو زمینی فورسز کے ذریعے گھےرا کرکے فضاءسے شدید بمباری کا نشانہ بنایا۔ علی صبح سے جاری ان کاروائیوں میں قابض فورسز کو ایک درجن کے قریب ہیلی کاپٹرز و جیٹ طےاروں کی مدد حاصل رہی۔ جب کہ زمینی فو ج کی 100سے زائد گاڑیاں نہتے آبادیو ں پر حملہ آور ہونے میں شریک رہے۔ترجمان نے کہا کہ علاقے کے تمام راستوں کو سیل کرنے اور آنے جانے پر پابندی کے باعث مصدقہ اطلاعات آنا باقی ہیں،البتہ سارا دن جاری رہنے والی بمباری سے بڑے پیمانے پر جانی نقصانات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، آخری اطلاعات کے مطابق فورسز بدستور علاقوں کا گھےرا جاری رکھ کر آپریشن کو توسیع دینے میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ قابض فورسز روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے اس طرح کے نسل کشی کی کاروائیوں سے حاکم و محکوم کے رشتوں کی وضاحت کررہے ہیں، مذہبی مقدس تہواروں کے دنوں بھی دہشت گردی کا تسلسل برقرار رکھ کر فورسز جنگی اخلاقیات و انسانی حقوق کو پاﺅں تلے روند رہے ہیں۔انسانی حقوق کی پامالیوں اور جنگی جرائم پر نظر رکھنے والے تنظیموں کی بلوچستان میں ریاستی فورسز کے ہاتھوں ہونے والی نسل کشی اور جنگی جرائم پر خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔ کیوں کہ انسانی حقوق کے علمبردار تنظیموں کی یہ پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے کہ وہ نہتے عوام پر ہونے والی ریاستی مظالم کا انسانی ہمدردی کی بنیاد پرنوٹس لیکر آواز بلند کریں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ آج ہی مند کے علاقے گیاب میں فورسز نے بلا اشتعال آ بادی پر مارٹر کے متعدد گولے فائر کےے جس کے نتیجے میں کئی خواتےن و بچے شدید زخمی ہو گئے۔ قابض فورسز کے ہمکار نیشنل پارٹی و ریاستی کاسہ لیس سرداروں کی رہنمائی میں بلوچ تحریک آزادی کے خلاف وحشیانہ طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہے ،تاکہ بلوچ عوام کو تحریک سے دور رکھ کر بلوچ عوام پر قابض کے تسلط کو برقرار رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ عوام میں آزادی سے والہانہ محبت اور قابض کے ہمکار سردار و پارٹیوں سے شدید نفرت اس بات کا مظہر ہے کہ وحشیانہ طاقت کے استعمال کے باوجود بلوچ عوام اپنی سرزمین پر قابض و اس کے کمکاروں کے خلاف ہر محاز پر جدوجہد جاری رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز