جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںآوران آپریشن کے خلاف بلوچ سوشل میڈیا اکٹیوسٹس کا تین روزہ کیمپین...

آوران آپریشن کے خلاف بلوچ سوشل میڈیا اکٹیوسٹس کا تین روزہ کیمپین کا اعلان

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ سرزمین پر قبضے کے بعد سے ہی بلوچ قوم پر قابض نے ظلم کے پہاڑ ڈھائے ہیں اور آئے روز نت نئے طریقوں سے بلوچوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ بربریت کی حالیہ لہر میں پاکستانی فوج نے آواران کے مختلف علاقوں میں آپریشن شروع کردی ہے۔ یہ آپریشن عید کے روز سے اب تک جاری ہے اور علاقے کے سارے آنے جانے والے راستے فوج نے بند کردیئے ہیں۔ زرائع کے مطابق  بمباری اور شیلنگ سے اب تک سینکڈوں بلوچ شہید ہوچکے ہیں اور کئی مرد وزن کو لاپتہ کردیا گیا ہے۔

ظلم کی اس نئی داستان سے دنیا کو آگاہ کرنے کے لیئے بلوچ سوشل میڈیا ایکٹوسٹس 27، 28 اور 29 جولائی کو تین روزہ آگاہی مہم کا اعلان کرتی ہے جہاں مخلتف سوشل میڈیا ٹولز کو زیرِ استعمال  لاکر پاکستانی فوج کی بربریت سے دنیا کو آگاہ کیا جائیگا اور اداروں پر زور ڈالا جائیگا کے وہ آواران پر فوجی محاصرہ ختم کروائیں ۔ اس بابت  سوشل میڈیا میں #AwaranOperation کا ہیش ٹیگ استعمال کرکے آگاہی دی جائیگی۔ ہماری تمام بلوچوں اور انسان دوستوں سے اپیل ہے کہ اس آگاہی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز