سه‌شنبه, آوریل 16, 2024
Homeخبریںناروے: احسان ارجمندی سمیت ہزاروں بلوچ اسیران کی بازیابی کے لیے بلوچ...

ناروے: احسان ارجمندی سمیت ہزاروں بلوچ اسیران کی بازیابی کے لیے بلوچ ایکٹوسٹس کا مظاہرہ

اوسلو (ہمگام نیوز)بلوچ ایکٹوسٹ ناروے کے زیر اہتمام اوسلو میں نارویجن پارلیمنٹ کے سامنے نارویجن بلوچ شہری احسان ارجمندی سمیت دیگر بلوچ اسیران کی بازیابی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظائرین نے انسانی حقوق کے اداروں اور نارویجن گورنمنٹ سے مطالبہ کیا کہ نارویجن شہری احسان ارجمندی کی بازیابی کے لئے پاکستانی حکومت پر دباو ڈالے کہ ان کی رہائی عمل میں لائی جاسکیں۔احسان ارجمندی کو 7 اپریل2009 کومکران کوسٹل سے پاکستانی خفیہ اداروں نے اغوا کرکے لاپتہ کردیا تھا ۔ پانچ سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک احسان ارجمندی کی بازیابی کےلئے کوئی عملی اقدامات نہیں کیا گیا جس سے ان کی زندگی کے بارے میں خدشات لاحق ہورئے ہیں۔ یاد رہے بلوچستان میں پاکستانی خفیہ اداروںکے عقوبت خانوں میں احسان ارجمندی، زاکرمجید بلوچ، زاہد بلوچ اور ڈاکٹر دین محمد بلوچ سمیت ہزاروں کی تعداد میں بلوچ اسیران زندگی اور موت کی کشمکش کی زندگی گزاررئے ہیں اسیرا ن کی اہل خاندان کی جانب سے ان کی رہائی کے لئے ایک عرصے سے احتجاج کیا جارہا ہیں۔اس سلسلے میں کوئٹہ سے اسلام آباد تک پیدل لانگ مارچ بھی کیا گیا تھا ۔ بلوچ ایکٹوسٹ ناروے نے اس موقع پر نارویجن پارلیمنٹ میں ایک یاداشت بھی پیش کیا۔ مظائرین نے اس موقع پر بلوچ گمشدہ افراد سے متعلق پمفلٹ بھی تقیسم کیئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز