پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںاردن میں اسرائیلی سفارتخانے پر حملہ۔

اردن میں اسرائیلی سفارتخانے پر حملہ۔

عمان(ہمگام نیوز) اردن کے دارالحکومت عمان میں واقع اسرائیلی سفارتخانے کو ایک حملے کی اطلاع کے بعد سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے۔ جائے وقوعہ پر موجود بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ سفاترخانے کے ارد گرد کے علاقے کو آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے اور حکام کی جانب سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی۔ میڈیا میں آنے والی خبروں کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے بتایا کے کم از کم ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔ مرنے والے کا تعلق اردن سے بتایا گیا ہے جبکہ کم از کم ایک اسرائیلی شخص کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اسرائیلی حکام نے بھی تاحال اس حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کیں تاہم خیال ہے کہ وہ اپنی سفارتی عملے و وہاں سے منتقل کر رہے ہیں۔ تاحال یہ علم نہیں ہے کہ یہ حملہ کس نے کیا ہ تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ اس حملے کا تعلق اسرائیل کی جانب سے قدم یروشلم شہر میں اسرائیلی سکیوٹی اقدامات سے ہے۔ جمعے کو ان اقدامات کے خلادف عمان میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ مسجد اقصیٰ میں کیے جانے والی اقدامت واپس لیے جائیں۔ خیال رہے کہ یروشلم کے مقدس مقام پر نئے سکیورٹی انتظامات کیے جانے پر یروشلم مںی بھی اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں میں جھڑپیں ہوئیں جبکہ فلسطین کے صدر محمود عباس نے حرم الشریف میں میٹل ڈیٹکٹر لگائے جانے کے بعد اسرائیل کے ساتھ اپنے تمام رابطے ختم کردیے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ قبل دو اسرائیلی پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد مزید سکیورٹی کی ضرورت محسوس کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ سنہ 1967 کی عرب اسرائیل جنگ کے بعد اسرائیل نے مشرقی یروشلم پر اپنا قبضہ قائم کر لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز