پنج‌شنبه, آوریل 25, 2024
Homeخبریںافغانستان: ساتھی فوجی کی فائرنگ سے دس افغان فوجی ہلاک

افغانستان: ساتھی فوجی کی فائرنگ سے دس افغان فوجی ہلاک

کابل( ہمگام  نیوز)شمالی افغان صوبے جوزجان میں ایک فوجی کی طرف سے کیے گئے ایک اچانک حملے میں دس فوجی مارے گئے ہیں۔ نائب صوبائی گورنر عبدالرحمان محمودی نے بتایا ہے کہ ایک افغان فوجی محمد اکرم چند دوسرے طالبان عسکریت پسندوں کے ہمراہ پیدل چلتے ہوئے چیک پوائنٹ میں داخل ہوا اور اس نے اپنے ساتھیوں پر  فائرنگ کر دی۔ یہ نہیں بتایا گیا کہ حملہ آور مارا گیا یا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔   افغان وزارتِ دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کابل حکومت نے ایک تفتیشی ٹیم واردات کے مقام پر روانہ کر دی ہے۔ اُدھر طالبان کی جانب سے اِس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا کوئی اعلان بھی سامنے نہیں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز