جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںافغانستان میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ پاکستان ہے۔امریکہ

افغانستان میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ پاکستان ہے۔امریکہ

امریکہ(ہمگام نیوز)’’افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بعد یہ ظاہر ہوجائے گا کہ خطے میں عدم استحکام کی اصل وجہ پاکستان ہی رہا ہے‘‘ ان خیالات کا اظہارامریکی کانگریس مین ڈانا روہرا بیکر نے کیا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ ’’ امریکی فوجیوں کو افغانستان میں ہی رہنے دینا ایک بدترین حکمت عملی ہوگی ، کیونکہ وہ وہاں بیرونی قبضہ گیریت کی علامت بن کر رہ جائینگے اور بلآخر سب یہی کہنے لگیں گے کہ اگر امریکی فوج یہاں نہیں ہوتی تو ہمیں اس تشدد اور عدم استحکام کا سامنا کرنا نہیں پڑتا ، اب پوری دنیا جان جائیگی کی افغانستان میں گذشتہ دس سالوں سے عدم استحکام کی بنیادی وجہ پاکستان تھی امریکہ نہیں ‘‘ پیر کو امریکی ڈیپارٹمنٹ آف ڈیفینس کے اس اعلان کہ امریکی اور برطانوی فوج نے رسمی طور پر افغانستان میں اپنا آپریشن مکمل کردیا ہے اور تمام فوجی چھاونیاں افغان فوج کے حوالے کردی ہیں کو ڈانا روہرا بیکر نے سراہتے اور امریکی انخلاء پر تنقید کرنے والوں کو ٹوکتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ امریکہ دنیا کے ہر متاثرہ خطے کی حفاظت نہیں کرسکتا ، امید ہے کہ امریکی فوج کے بغیر بھی افغانستان میں تمام گروہ افہام و تفہیم کا راستہ نکال لیں گے، یہی امید کرتے ہیں کہ افغان عوام اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گا اور ماضی کو پیچھے چھوڑ دے گا‘‘ ۔یا د رہے کہ القاعدہ کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کیلئے شروع کی جانے والی 13 سالہ جنگ کے بعد امریکی صدر بارک اوبامہ نے یہ اعلان کیا تھا کہ 2016 کے آخر تک امریکی فوجی افغانستان سے انخلاء مکمل کردیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز