پنج‌شنبه, آوریل 18, 2024
Homeخبریںافغان اپنے بلوچ بھائیوں پر ہونے والےظلم پر خاموش تماشائی نہیں بنیں...

افغان اپنے بلوچ بھائیوں پر ہونے والےظلم پر خاموش تماشائی نہیں بنیں گے:فضل ہادی

کابل (ہمگام نیوز) 9 اکتوبر کو بلوچ بزرگوں کے ایک وفد نے افغانستان کے چیئرمین سینیٹ جناب فضل ہادی مسلم یار سے ملاقات کی اور بلوچوں پر پاکستانی و ایرانی حکومتوں کے ریاستی نسل کشی سے آگاہ کیا انھیں اس سلسلے میں دستاویزات پیش کئے . بلوچ چیرمین سینٹ کو بلوچوں اور افغانوں کے تاریخی دوستی اور موجودہ حالات میں بلوچوں کی دکھ میں تنہائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ اپنے افغان بھائیوں سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ ہمسائیگی اور انسانیت دوستی کے ناطے بلوچ قوم کی آواز کو دنیا تک پہنچانے اپنا کردار ادا کرے گی. انھوں نے یاد دہانی کرائی کہ جس پاکستان و ایران نے بلوچ نسل کشی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے انہی ریاستوں نے افغانستان میں بیگناہوں کے قتل و خانہ جنگی کو طول دینے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے. مذکورہ ملاقات کو افغان میڈیا نےکماحقہ کور یج دیا. چیرمین سینٹ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ بلوچوں پر ریاستی مظالم بارے سینٹ میں اس موضوع کو زیر بحث لائیں گے اور افغان اپنے بلوچ بھائیوں پر ہونے والے ظلم پر خاموش تماشائی نہیں بنیں گے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز