جمعه, آوریل 26, 2024
Homeخبریںافغان سکیورٹی فورسزو طالبان کے درمیان جھڑپیں، پچاس ہلاک

افغان سکیورٹی فورسزو طالبان کے درمیان جھڑپیں، پچاس ہلاک

کابل(ہگام نیوز) افغانستان کے وسطی مشرقی صوبے میدان وردک کی پولیس کے سربراہ کلیم اُللہ اندرابی نے پولیس چیک پوسٹوں پر درجنوں باغیوں کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اِن میں کم از پچاس ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ہلاک شدگان میں اٹھارہ پولیس اہلکار، دو شہری اور 30 باغی شامل ہیں۔ یہ جھڑپیں گزشتہ تین ایام سے جاری ہیں۔ جمعرات سے شروع ہونے والی جھڑپوں کی ابتداء پر باغیوں نے پولیس کی 9 چیک پوسٹوں پر قبضہ بھی کر لیا تھا۔ ان چیک پوسٹوں کو بعد میں سکیورٹی فورسز کی اضافی کمک بھیج کر بازیاب کروایا گیا۔ صوبائی گورنر کے ترجمان عطا اللہ خوگیانی نے دو پولیس اہلکاروں کی ہلاکت اور اٹھارہ باغیوں کے زخمی ہونے کا بتایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز