پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںافغان طالبان نے دس آزادی پسند بلوچوں کو پاکستان کے ہاتھوں...

افغان طالبان نے دس آزادی پسند بلوچوں کو پاکستان کے ہاتھوں فروخت کردیا

پنجگور( ہمگام نیوز) بلوچ جہد آزادی سے وابستہ جہد کار گلزار امام بلوچ نے سوشل میڈیا میں لکھی گئی اپنی تازہ ترین کالم میں انکشاف کیا ہے کہ چند ماہ قبل نوشکی کے قریب سے افغان طالبان کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے دس آزادی پسند بلوچ فرزند وں کو پاکستان کے آئی ایس آئی کے ہاتھوں فروخت کردیا ہے ، گلزار امام نے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ درخان بگٹی ، میر ہزار ساسولی،شہزاد بلوچ، میرجان سمیت دیگر چھ آزادی پسند بلوچ فرزندوں کوپاکستان کے نظریاتی اثاثے افغان طالبان نے آئی ایس آئی سے اپنی وفا داری کو ثابت کرنے کیلئے پاکستان کے حوالے کیا ہے ،
گلزار امام نے مزید لکھا ہے کہ ان مغویوں کی رہائی کیلئے ہم نے افغان طالبان سمیت دیگر بہت سے مفتیوں ، جماعت اسلامی ، جمعیت علماء اسلام کے ذمہداروں سے رابطہ کرکے ان کو پیغام دیا کہ ہم محکوم قوم سے تعلق رکھتے ہیں اور ہمار طالبان سے کوئی جھگڑا بھی نہیں اور ہمارے دوستوں نے گرفتاری کے
وقت بھی رابطہ کرکے بھی کہا کہ ہمارا طالبان سے کوئی جنگ نہیں اور ہم اپنے آپ کو ان کے حوالے کر رہے ہیں۔گلزار امام نے اپنے تازہ ترین تحریر میں یہ بھی لکھا ہے کہ افغان طالبان کے امیر مولانا منصور نہیں بلکہ حمید گل و پاشا جیسے آئی ایس آئی کے عہدیدار ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز