جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںاقوام متحدہ کے باہر فلسطینی پرچم لہرانے کی قرارداد منظور

اقوام متحدہ کے باہر فلسطینی پرچم لہرانے کی قرارداد منظور

نیویارک(فارن ڈیسک ) اقوام متحدہ کی عمارتوں کے سامنے فلسطین کا پرچم لہرانے کی قرارداد اسرائیل اور امریکا کی مخالفت کے باوجود کثرت رائے سے منظور ہو گئی ہے ۔جنرل اسمبلی میں اقوام متحدہ کی عمارتوں کے باہر فلسطینی پرچم لہرانے کی قرارداد کے حق میں 119 ووٹ ڈالے گئے جب کہ امریکا اور اسرائیل سمیت 8 ممالک نے قرارداد کی مخالفت کی۔ سویڈن، فرانس، اٹلی اور اسپین سمیت 45 ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جب کہ برطانیہ سمیت 45 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔اقوام متحدہ کی عمارتوں کے باہر فلسطینی پرچم لہرانے سے متعلق قرارداد پر عمل درآمد کے لئے 20 روز کا وقت دیا گیا ہے ۔اقوام متحدہ میں فلسطینی مبصرین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ریاست کا پرچم 30 ستمبر کو صدر محمود عباس کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کے موقع پر لہرائیں گے ۔واضح رہے کہ گزشتہ برس کئی ممالک نے فلسطین کو علیحدہ ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کی حمایت کی تھی جب کہ حال ہی میں ویٹی کن نے بھی فلسطین کو سرکاری سطح پر علیحدہ ریاست کے طور پر تسلیم کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز