جمعه, آوریل 19, 2024
Homeخبریںاقوام متحدہ کے سیکورٹی کونسل کے وفد کا افغانستان میں دورہ

اقوام متحدہ کے سیکورٹی کونسل کے وفد کا افغانستان میں دورہ

کابل (ہمگام نیوز)بدلتے عالمی سیاسی حالات اور عالمی رہنماوں کی افغانستان میں دلچسپی،؛ عالمی سیاسی صورتحال کے پیش نظرافغان خطہ میں ہونے والے عالمی سیاسی تبدیلیوں کے پیش نظر ماضی قریب میں عالمی طاقتوں نے افغانستان میں پاکستانی آئی-ایس-آئی کے منظور نظر طالبان حکومت کی بیدخلی اور منتخب جمہوری افغان حکومت کے بعد عالمی قوتوں کو جنگ زدہ افغانستان میں بہت سے دوسرے چیلنجز کا ابھی تک سامنا ہیں۔جن میں انسداددہشتگردی،مالی بدعنوانی،منشیات کاخاتمہ،پائیدارامن و مصالحت اور انتظامی اصلاحات کے عمل کو تیز کرنا ان کی توجہ کا مرکز رہا ہیں۔ اسی سلسلے میں حال ہی میں افغان منتخب جمہوری حکومت کی دعوت پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 15 رکنی وفد نے اتوار کو کابل کا دورہ کیا جہاں انھوں نے افغان صدر اشرف غنی چیف ایگزیکٹیو عبدالللہ عبدالللہ اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کیئں۔اس 15 رکنی وفد میں اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی بھی شامل ہے۔مزید یہ کہ اس وفد کی قیادت سلامتی کونسل میں قازقستان کے مستقل مندوب کررہے ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے وفد نے سرکاری عہدیداروں کے ساتھ سول سوسائٹی کے نماہندوں بشمول خواتین نماہندوں سے بھی ملاقاتیں کی ۔اس وفد میں برطانیہ،روس،چین اورفرانس کے نماہندے شامل ہیں۔اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کا یہ دورہ اس خطے میں مستقبل میں علاقائی،عالمی سیاسی تبدیلیوں کی اشارے اور دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز