پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںامریکی تربیت یافتہ باغیوں نے اسلحہ النصرہ فرنٹ کو دے دیا‘

امریکی تربیت یافتہ باغیوں نے اسلحہ النصرہ فرنٹ کو دے دیا‘

‘واشنگٹن (ڈیسک نیوز)امریکی فوج نے تسلیم کیا ہے کہ دولتِ اسلامیہ کے جنگجوؤں سے لڑنے کے لیے جن شامی باغیوں کو تربیت دی گئی تھی ان میں سے کچھ نے اپنا اسلحہ اور گاڑیاں القاعدہ سے منسلک جنگجوؤں کے حوالے کی ہیں۔

امریکہ کا محکمۂ دفاع ماضی میں ایسی اطلاعات کی تردید کرتا رہا ہے کہ یہ باغی یا تو منحرف ہو چکے ہیں یا انھوں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔

تاہم اب حکام کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے ہی ان باغیوں کے ایک یونٹ نے محفوظ راستے کے عوض القاعدہ سے منسلک النصرہ فرنٹ کے جنگجوؤں کو چھ پک اپ ٹرک اور گولہ بارود فراہم کیا۔

یہ امریکہ کے شامی باغیوں کو تربیت دینے کے منصوبے کے لیے تازہ ترین دھچکا ہے۔

اس سے قبل رواں ماہ ہی امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سربراہ جنرل لائیڈ آسٹن نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے تسلیم کیا تھا کہ دولتِ اسلامیہ کے جنگجوؤں سے لڑنے کے لیے امریکہ کا شام کے باغیوں کو تربیت دینے کا منصوبہ مکمل طور پر ناکام ہوا ہے اور صرف چند باغی ہی شام میں لڑ رہے ہیں۔

کانگریس نے دولتِ اسلامیہ کے خلاف اہم حکمتِ عملی کے تحت 5,000 باغیوں کو تربیت، اسلحہ اور دیگر سامان فراہم کرنے کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی منظوری دی تھی۔

امریکی جنرل نے سینیٹ کے اراکین کو یہ بھی بتایا تھا کہ ابتدائی 54 تربیت یافتہ باغی القاعدہ سے منسلک گروہ نے ہلاک کر دیے تھے۔

انھوں نے کہا تھا کہ صاف ظاہر ہے کہ سالانہ 5,000 افراد کو بھرتی کرنے کا مقصد پورا نہ ہو سکتا لیکن ساتھ ہی انھوں نے صبر کا مشورہ بھی دیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز