پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںامریکی حملے میں 8 افغان فوجی ہلاک

امریکی حملے میں 8 افغان فوجی ہلاک

کابل(ہمگام نیوز) افغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ لوگر میں ایک فوجی چوکی پر امریکی ہیلی کاپٹروں کے حملے میں کم از کم آٹھ افغان فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق پیر کی صبح دو امریکی ہیلی کاپٹروں کے ایک چوکی پر حملہ کیا۔

علاقے میں موجود افغان فوج کے کمانڈر نے بی بی سی کو بتایا کہ چوکی پر افغان پرچم واضح طور پر نظر آ رہا تھا۔

واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں ابھی جاری ہیں۔

ادھر امریکی موقف ہے کہ وہ اس واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں۔

افغانستان میں اس وقت دس ہزار غیر ملکی فوجی تعینات ہیں جو کہ جن کی مرکزی ذمہ داری افغان فوجیوں کی تربیت ہے۔

نیٹو کا مشن مکمل ہونے کے بعد اب غیر ملکی فوجی جنگی کارروائیوں میں محدود حد تک ہی ملوث ہیں۔

امریکی قیادت میں بین الاقوامی افواج کے افغانستان حملے کے بعد سے فرینڈلی فائر میں عام شہریوں اور افغان فوجیوں کی ہلاکتیں کے واقعات پہلے بھی پیش آ چکے ہیں۔

ان واقعات کے خلاف نہ صرف عوام میں غصے پایا جاتا ہے بلکہ افغان حکومت بھی متعدد بار اس پر احتجاج کر چکی ہے اور سابق صدر حامد کرزئی کے دور میں ایسے حملوں کے بعد افغانستان کے امریکہ سے تعلقات کشیدہ بھی ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز