جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںامریکی وزارت دفاع نے پاکستان کی مالی ادایئگیاں روک دی ہیں۔

امریکی وزارت دفاع نے پاکستان کی مالی ادایئگیاں روک دی ہیں۔

واشنگٹن(ہمگام نیوز) امریکی وزارت دفاع نے پاکستان کو دفاعی مد میں دی جانے والی بعض مالی ادائیگیاں روک دی ہیں۔ امریکی وزارت دفاع کے مطابق یہ فیصلہ وزیر دفاع جیمز میٹس کی عدم تصدیق کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ امریکی وزیر دفاع کا خیال ہے کہ اسلام آباد حکومت افغان طالبان سے وابستہ حقانی نیٹ ورک کے انسداد کے لیے مناسب اقدامات نہیں کر رہی ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان ایڈم اسٹمپ کے مطابق وزیر دفاع نے کانگریس کی دفاعی کمیٹیوں کو مطلع کیا ہے کہ وہ سردست اس کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ آیا پاکستانی حکومت نے سن 2016 کے مالی سال کے دوران حقانی نیٹ ورک کے خلاف تادیبی اقدامات اٹھائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز