جمعه, آوریل 19, 2024
Homeخبریںانڈیا نے عالمی فورم میں پاکستان کو ٹیررستان قراردیا

انڈیا نے عالمی فورم میں پاکستان کو ٹیررستان قراردیا

ہمگام نیوز:-انڈیا نے پاکستانی وزیراعظم کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے ردعمل میں پاکستان کو ‘ٹیررستان’ ملک قرار دیا۔
انڈیا نے پاکستانی وزیراعظم کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے جواب میں برہمی کا اظہار کیا ہے اور انڈیا کی سفیر نے پاکستان کو ‘ٹیررستان’ کہہ کر پکارا۔
اپنے خطاب میں پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے انڈیا پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ کشمیر میں ‘جنگی جرائم’ میں ملوث ہے اور پاکستان میں ‘دہشت گردی برآمد’ کر رہا ہے۔
جواب دینے کا حق استعمال کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں انڈیا کی سیکریٹری اینعم گھمبھیر نے کہا ‘حیرت انگیز بات یہ ہے کہ جس ریاست نے اسامہ بن لادن کو تحفظ دیا اور ملا عمر کو پناہ وہ یہ تاثر دے رہی ہے کہ اصل میں نقصان اسے ہوا ہے۔‘
‘پاکستان اب ٹیررستان ہے جس کے پاس دنیا میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے ایک پھلتی پھولتی صنعت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز