پنج‌شنبه, آوریل 18, 2024
Homeخبریںاوتھل یونیورسٹی انتظامیہ اپنا رویہ درست کرے: بی ایس اے سی

اوتھل یونیورسٹی انتظامیہ اپنا رویہ درست کرے: بی ایس اے سی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اوتھل زون نے لومز یونیورسٹی کی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا یونیورسٹی انتظامیہ کا رویہ طلباء کے ساتھ درست نہیں. یونیورسٹی کے قائم مقام رجسٹرار اپنی نااہلی چھپانے کے لئے طلباء کو بالاجواز تنگ اور بد اخلاقی سے پیش ارہے ہیں جسکی تنظیم کسی بھی صورت اجازت نہیں دے گی ہم سمجھتے ہیں کہ طلباء کے ساتھ اسطرح کے رویے اپنانے کا مقصد طلباء کو زدکوب کرنا ہے. تاکہ رجسٹرار اپنی نااہلی چھپا سکے. طلباء اور طالبات کو انتظامی امور میں سخت پریشانیاں درپیش ہو رہی ہے جسکی مکمل ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے.
اس کے علاوہ اگزامینیشن برانچ میں طلباء اور طالبات کو وقت پر ان کی ڈگریاں نہیں مل پاتی اور آگر عرصے بعد ملتی بھی ہیں تو ان میں بے شمار غلطیاں ہوتی ہیں. جسے ہم حکام اور برانچ کی نا اہلی اور غیر سنجیدگی کہے تو غلط نہ ہوگا.
ترجمان نے کہا کہ لومز یونیورسٹی میں تعلیمی ماحول کو پروان چڑھانے کیلئے ہر وقت انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں لیکن اس کے نا جائز رویے کسی بھی صورت قبول نہیں اور ہم یونیورسٹی کے وائس چانسلر اس مطالبہ کرتے ہیں کہ انتظامی امور میں بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کریں بصورت دیگر ہم شدید احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز