پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںاکبر بگٹی قتل کیس: پرویز مشرف پر فرد جرم عائد

اکبر بگٹی قتل کیس: پرویز مشرف پر فرد جرم عائد

کوئٹہ(ہمگام نیوز) نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرد پرویز مشرف سمیت تین افراد پر فرد جرم عائد کردی گئی

ملزمان میں جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف، سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ، سابق وزیر داخلہ بلوچستان میر شعیب نو شیروانی بھی شامل ہیں

یاد رہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ کے 5 اکتوبر 2009 کے حکم پر مقدمہ درج ہوا تھا جس میں آج 5 سال بعد فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے اہم رہنما نواب اکبرخان بگٹی 26 اگست 2006 کوکوہلو اس وقت کےپاکستانی صدر اور آرمی چیف پرویز مشرف کے حکم پر کیے جانے والے ایک آپریشن میں اس وقت شہید ہوگئے تھے، جب وہ ایک غار میں پناہ لیے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز