پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںایرانی جوہری معاہدہ ’قریب تر‘

ایرانی جوہری معاہدہ ’قریب تر‘

ویانا(ویب ڈیسک )ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جاری جوہری مذاکرات کے لیے آج پیر کے دن کو حتمی قرار دیا گیا ہے۔ فریقین کی جانب سے عزم ظاہر کیا گیا ہے کہ پیر کے روز کے اختتام تک اس سلسلے میں حتمی معاہدہ عین ممکن ہے۔ آج پیر کے روز امریکا، روس، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور ایران کے وزرائے خارجہ ویانا میں موجود ہیں۔ کل اتوار کے روز ایرانی صدر حسن روحانی نے بتایا تھا کہ پچھلے 16 روز سے جاری یہ مذاکرات اب اس نہج پر ہیں جہاں یہ کہا جا سکتا ہے کہ جوہری معاہدہ ’قریب تر‘ ہے۔ ادھر جرمن سفارتی حلقوں نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ متعدد امور پر اختلافات ابھی موجود ہیں اور یہ مذاکراتی عمل ناکامی کا شکار بھی ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز