پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںایرانی رجیم کے خلاف جرمنی میں احتجاجی مظاہرہ

ایرانی رجیم کے خلاف جرمنی میں احتجاجی مظاہرہ

جرمنی (ہمگام نیوز)مغربی بلوچستان میں ایرانی رجیم کی ظلم و ستم سیاسی کارکنوں کی پھانسی اور بلوچی زبان و کلچر کو ملیا میٹ کرنے خلاف جرمنی کے شہر کولون میں مغربی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ایرانی رجیم کے خلاف نعرہ لگایا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینزر اٹھا رکھے تھے جن پر بلوچستان میں جاری ایرانی مظالم کے خلاف نعرہ درج تھے۔ مظاہرین نے کہا ہے کہ ایرانی رجیم نے بلوچستان کو جیل خانہ میں تبدیل کیا ہے اور کسی کو اپنے حق کی بات کرنے کا اجازت نہیں ایرانی رجیم نے ہزاروں بلوچ نوجوانوں بزرگوں کو پس زندان کیا ہے اور ایران نے بلوچی زبان پر پابندی لگایا ۔ مظاہرین نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا بلوچستان میں ایرانی رجیم کی مظالم کا نوٹس لے لیں اور بلوچ سیاسی کارکنوں کو تحفظ فراہم کیا جائے انہوں نے کہا کہ ایران میں بلوچ ہونا شجر ممنوعہ قرار دیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز