جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںایرانی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ دو افراد زخمی مچھ میں فائرنگ ایک...

ایرانی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ دو افراد زخمی مچھ میں فائرنگ ایک شخص ہلاک

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)پنجگور میں بلوچستان ایران بارڈر کے قریب ایرانی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو افراد زخمی تفصیلات کے مطابق بدھ کو پنجگور کے علاقے گران کے قریب جو بلوچستان ایران بارڈر کیساتھ منسلک علاقہ ہے میں ایرانی سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کی جس سے دو افرادزخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے ۔
مچھ بازار میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیاوجہ پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے بدھ کے علی الصبح مچھ بازار میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گوشت کے دکان میں بیٹھے محمد عارف نامی شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا لاش کو فوری طور پر مچھ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹر زین العابدین سمالانی نے چیک آپ کے بعد موت کی تصدیق کردی اور لاش کوورثاء کے حوالے کردیا گیا زرائع کے مطابق قتل کی وجہ دیرینہ دشمنی بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز