شنبه, آوریل 20, 2024
Homeخبریںایران کا چاہ بہار بندرگاہ کے قریب دو بڑے منصوبے قائم کرنے...

ایران کا چاہ بہار بندرگاہ کے قریب دو بڑے منصوبے قائم کرنے کا اعلان

چاہ بہار(ہمگام نیوز) حکومت ایران نے اعلان کیا ہے کہ حکومت 24ارب ڈالر کی لاگت سے دو بڑے صنعتی منصوبے پر عملدرآمد کر رہی ہے، جو چاہ بہار کی بندرگاہ کے قریب قائم ہوں گے، سرکاری اعلان کے مطابق ایک پلانٹ پیٹرو کیمیکل کا ہوگا، جس پر 20ارب ڈالر اخراجات آئیں گے اور صنعتی یونٹ کی وجہ سے 20ہزار مقامی افراد کو روزگار ملے گا، دوسرا پلانٹ اسٹیل مل ہوگاجہاں پر 32لاکھ ٹن اسٹیل کی پیداوار حاصل کی جائے گی، اس پر لاگت کا اندازہ ساڑھے چار ارب ڈالر ہوگا، اس سے ایک ہزار سے زائد مقامی لوگوں کو روزگار ملے گا، اس کے علاوہ بھارت نے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ چاہ بہار میں کھاد کاکارخانہ تعمیر کرے گا، جس پر ساڑھے سات ارب ڈالر اخراجات آئیں گے، یہاں سے پیدا ہونے والی کھاد کو بھارت خود خریدے گا اور اپنے ملک میں زراعت کی ترقی میں استعمال میں لائے گا، ان تمام باتوں کااعلان وزیردفاع حسین دہقان اور صنعتوں کے وزیر محمد رضانے کیا، انہوں نے بتایا کہ اگلے تین سال میں یہ تمام منصوبے مکمل ہوں گے، اسٹیل اور پیٹرو کیمیکل کیلئے دو بڑی کمپنیاں کام کر رہی ہیں، انہوں نے تمام ابتدائی کام مکمل کرلیاہے، ان کے نام کران اسٹیل اور کران پیٹروکیمیکل ہے ،اس کی استعداد 3کروڑ ٹن ہوگی ،جس میں 20ہزار افراد کو روزگار حاصل ہوگا، پیٹرو کیمیکل کو گیس کی فراہمی یقینی بنا دی گئی ، یہ گیس ایران، پاکستان گیس پائپ لائن کا حصہ ہوگی، ایران اپنے حصے کی پائپ لائن نہ صرف تعمیر کر چکاہے بلکہ اس کو مغربی بلوچستان میں زیر استعمال ہے، اس کے علاوہ بھارت چاہ بہار بندرگاہ کی مزید ترقی کیلئے آٹھ کروڑ 50لاکھ ڈالر خرچ کرے گااور ایک بڑا کنٹینر ٹرمینل تعمیر کرے گا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز