پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںایران کیلئے ایٹمی پروگرام کو خفیہ طور پر جاری رکھنا ناممکن ہو...

ایران کیلئے ایٹمی پروگرام کو خفیہ طور پر جاری رکھنا ناممکن ہو گا۔جان کیری

واشنگٹن (ویب ڈیسک) ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کا دفاع کرتے ہوئے جان کیری نے کہا ہے کہ معاہدے کے بعد ایران کیلئے ایٹمی پروگرام کو خفیہ طور پر جاری رکھنا ناممکن ہو گا۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگر امریکہ ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے سے پیچھے ہٹتا ہے اور اس کے اتحادی امریکی پابندیوں پر عمل کرتے ہیں تو اس سے امریکی لیڈرشپ میں اعتماد سازی کا فقدان پیدا ہو سکتا ہے جس سے دنیا کے ریزور کے طور پر کرنسی ڈالر کو بھی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ ویانا معاہدے کے بعد ایران کیلئے ایٹمی پروگرام پر کام جاری رکھنا ناممکن ہو گا ٗ امریکہ معاہدے کے تحت ایسے کسی بھی پروگرام کا پتہ لگانے کی اہلیت رکھتا ہے ایٹمی معاہدے کو منظور یا مسترد کرنے کیلئے امریکی کانگریس کے پاس سترہ ستمبر تک کا وقت ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز