واشنگٹن(ہمگام نیوز) وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے باوجود فوجی آپشنز بدستورموجود ہیں مگر امریکی انتظامیہ پہلے سفارت کاری کو موقع دینا چاہتی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ایرنسٹ نے جمعہ کے روز معمول کی نیوز بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ اگر ایران معاہدے کی خلاف ورزی کرتا ہے تو وہ دراصل امریکا کے ممکنہ فوجی آپشنز کو بڑھا دے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ معاہدے سے امریکا کو ایران کی سرگرمیوں پر مزید کڑی نظر رکھنے کا موقع حاصل ہوگیا ہے۔