شنبه, آوریل 20, 2024
Homeخبریںایس بی کے میں 25 طلباءکا زہریلی خوراک کھا کے بے ہوش...

ایس بی کے میں 25 طلباءکا زہریلی خوراک کھا کے بے ہوش ہونا باعث تشویش ہے :بی ایس اےسی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچستان میں بیشتر تعلیمی اداروں کے ہاسٹلز میں سہولیات کا فقدان ہے. بشتر ہاسٹلوں میں نہ پینے کا صاف موجود اور نا ہی انکو معیاری خوراک دستیاب ہوتی ہے۔اور انہی وجہ سے اکثر اس طرح واقعہ رونما ہوتے ہیں کہ طلباء مضر صحت خوراک کھانے اور گندے پانی کی وجہ سے بیمار ہوتے ہیں لیکن اتنے واقعات ہونے باوجود صوبائی حکومت اس جانب توجہ نہیں دیتی ہے۔اسی طرح سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کا واقع بھی اسی نوعیت کا ہے جس میں مضر صحت خوراک کھانے کی وجہ سے 25 سے زائد طالبات بے ہوش ہوگئے ہم سمجھتے ہیں کہ یہ واقعہ انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے ہوئی ہے کیونکہ انتظامیہ طالبات کو باہر سے کھانا لانے کی اجازت نہیں دیتی ہے اور اگر اسی طرح غفلت برتی گئی تو پھر ایسے واقعات مستقبل میں بھی رونما ہوسکتے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ کمیٹی بغیر کسی پریشر کے اپنا کام مکمل کر لے گی. اور حکومت کو چاہیے کہ آنے والے وقتوں میں اسطرح کے واقعات کو روکنے کیلئے ادرواں کے انتظامیہ پر دباؤ ڈال کر ان کو مزید متحرک کرے۔ اور ترجمان نے آخر میں اس واقعہ کی بھرپور مزمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم عدالت عالیہ سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف ایکشن لے کر اس واقعہ کی تحقیقات کرے جو بھی ملوث پائے گئے ان سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات رونما نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز