پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںایف بی ایم نے 13 نومبر کے حوالے نیدرلینڈز ،سویڈن ،کینڈا اور...

ایف بی ایم نے 13 نومبر کے حوالے نیدرلینڈز ،سویڈن ،کینڈا اور افغانستان میں پروگرام منقعد کیے

ہمگام نیوز
ہالینڈ کے شہرہیگ میں ایف بی ایم کے کارکنوں نے بین الاقوامی کورٹ جسٹس کے سامنے ایک احتجاج کا اہتمام کیا فری بلوچستان موومنٹ کے کارکن نے نیدرلینڈز کے شہر ہینگ میں بین الاقوامی کورٹ آف جسٹس کے سامنے 13 نومبر کے حوالے و بلوچ عوام کے خلاف پاکستان کی ظلم و جبر کو اجاگر کیا۔

جبکہ سویڈن میں بھی ایف بی ایم کے کارکنوں نے ایک موم بتیاں روشن کر کےبلوچ شہیدوں اور ان کی قربانیوں کو خراج

تحسین پیش کیا۔ اسی طرح کینیڈا کے علاقے وینکوور شہر میں ایف بی ایم کے کارکن عزیز بلوچ اور برٹش کولمبیا کے بلوچ کمیونٹی کے دیگر ارکان نے بلوچستان کے شہیدوں کے یاد کرتے ہوئے ایک یادگار اجلاس کیا . عائشہ بلوچ، کہدہ بخش بلوچ اور عزيز بلوچ نے شرکاء سے خطاب کیا اور بلوچستان ميں پاکستان کے ظلم و ستم کے بارے ميں شرکۂ کو آگاہ کیا . جبکہ افغانستان میں بھی ایف بی ایم اور بلوچ یونٹی کونسل نے 13 نومبر بلوچ یوم شہدا کے دن ایک مشترکہ پروگرام کا انعقاد کیا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز