جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںایف بی ایم کی جانب سے جرمنی میں یوم شہداء حوالے ایک...

ایف بی ایم کی جانب سے جرمنی میں یوم شہداء حوالے ایک ریفرنس منعقد کیا

برلن (ہمگام نیوز)13نومبر یوم شہداء بلوچستان کے مناسبت سے فری بلوچستان موومنٹ کے زیر اہتمام جرمنی کے شہر ڈورٹمونڈ میں ایک ریفرنس منعقد کیا گیا ۔فری بلوچستان موومنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ ریفرنس سے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نمائندہ کرسٹنینا ، ورلڈ سندھ فرینڈز کے رہنما میر سلیم سنائی روحیل مری نوبت مری فتح بلوچ بیبگر بلوچ کلاوڈیا آئیڈلبرگ سمیر بلوچ اور ماہ گونگ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے بلوچ جہد آزادی کی پاداش میں شہید ہونے والے ہزاروں بلوچ شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نمائندہ کرسٹنینا نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل بلوچستان میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں سیاسی کارکنوں کی گمشدگیوں کے حوالے سے معلومات جمع کررہا ہے اور جلد اپنا رپورٹ شائع کرے گا ۔
سندھ کے آزادی پسند رہنما میر سلیم سنائی نے بلوچ شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم دو بردار اقوام ہیں آج پاکستانی ریاست سندھی بلوچ پر مظالم ڈھا رہا ہے ہم متحدہ ہوکر اس شیطان کا راستہ روکیں گے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روحیل مری اور دیگر مقررین نے کہا کہ اس وقت بلوچستان میں جو کچھ ہورہا ہے اگر ہم اسے بنگلہ دیش ورژن کہیں تو غلط نہیں ہونگے ۔1970 میں پاکستانی فوج نے بنگلہ دیش میں جو مظالم ڈھائے اس وقت دنیا خاموش تماشائی بنا ہوا تھا اور آج بلوچستان انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پر بھی دنیا خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے ۔ مقررین نے کہا یورپی یونین سمیت مہذب دنیا پاکستانی مظالم پر لب کشائی کریں یہ پاکستان صرف بلوچ کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے امن کے لئے سوالیہ نشان ہے ۔

ریفرنس کے آخر میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نمائندے اور اسٹیچ پر موجود مہمانوں نے شرکا ریفرنس کے سوالوں کے جوابات دیے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز