جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںایف ڈبلیو او کے گرفتار 3 اہلکاروں کو تفتیش کے بعد قتل...

ایف ڈبلیو او کے گرفتار 3 اہلکاروں کو تفتیش کے بعد قتل کر دیا .بی آر اے

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ری پبلکن آرمی نے ایف ڈبلیو او کے 3 اہلکاروں کو قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی، ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ سرمچاروں نے تربت کے علاقے دشت میں ایف ڈبلیو او کے گرفتار 3 اہلکاروں کو تفتیش کے بعد قتل کر دیا جبکہ ایک کو کم عمر ہونے کی وجہ سے جنگی قوانین کے تحت رہا کر دیا ترجمان نے کہا کہ بی آر اے اقتصادی راہداری سمیت تمام ریاستی استحصالی منصوبوں کے حوالے سے واضح موقف رکھتی ہے ہم حالت جنگ میں ہیں بلوچ سرزمین پر کسی بھی قسم کے اس طرح کے منصوبے کی اجازت نہیں دی جاسکتی اس نام نہاد راہداری پر کام کرنے والے تمام افراد ریاست کی بلوچ سرزمین پر قبضے کو مضبوط کرنے میں شمار ہوتے ہیں لہٰذا ان کا تعلق بلوچ سمیت کسی بھی قوم سے ہو دشمن تصور کئے جائیں گے ان کیساتھ دشمن کی طرح کا سلوک کیا جائے گا ترجمان نے کہا کہ گزشتہ روز پسنی میں مخبر کو ہلاک کرنے کے بعد پولیس سے ہمارے سرمچاروں کی جھڑپ ہوئی جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ترجمان نے بتایا کہ پولیس کیساتھ جھڑپ کے دوران ہمیں بی ایل ایف کی مدد بھی حاصل تھی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز