پنج‌شنبه, آوریل 18, 2024
Homeخبریں بائیس اگست کو جرمنی کی دارالحکومت برلن میں ایک احتجاجی مظاہرہ...

بائیس اگست کو جرمنی کی دارالحکومت برلن میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا۔ بی آر ایس او

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مر کزی ترجمان حمدان بلوچ نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاڈائے قوم شہید نواب اکبر خان بگٹی کی یاد میں اور بلوچستان میں جاری ریاستی فوجی جارحیت کے خلاف 22اگست کو جر منی کی دارالحکومت برلن ، برانڈن برگرٹور میں دن 1بجے سے شام 5بجے تک ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا جس کا مقصد بلوچستان میں جاری ریاستی ظلم و جبر ، عام آبادیوں پر فضائی بمباری ،بلوچوں کی بے رحمانہ قتلِ عام سمیت بلوچستان میں موجودہ بڑتھی ہوئی ریاستی مظالم کو دنیا کے سامنے آشکار کرنا ہے ۔ حمدان بلوچ نے مزید کہا کہ چینی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ریاست پاکستان نے بلوچ قوم کی نسل کشی کو مزید تیز کر دیا ہے تاکہ چین کو باور کرایا جاسکے کہ بلوچستان میں حالات اب انکے کنٹرول میں ہیں لیکن چین اس خوش فہمی میں نہ رہے بلوچستان میں کسی بھی منصوبے کی کامیابی بلوچ قوم کی مرضی و منشاء کے بغیر ممکن ہے ۔ ریاست پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے بلوچ قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹ رہا ہے جس کا فائدہ صرف پنجاب میں رہنے والے پنجابیوں کو پہنچتا ہے ۔ بلوچستان کی جبری قبضہ سے لیکر اب تک بلوچ قوم کا قتلِ عام جاری ہے ہائے روز بلوچستان کی طول و عرض میں بلوچ نوجوانوں، بزرگوں اور بچوں کی لاشیں ملتی ہیں جنہیں بُری طرح تشدد کر کے شہید کیا جاتا ہے ۔ حمدان بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستان نہ صرف بلوچ قوم بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتی ہے جبکہ بلوچ قومی ریاست خطے میں امن کا ضامن ہوگی۔ حمدان بلوچ نے انسانی حقوق کے کارکنوں ، سول سوسائٹی، انسان دوست اورصحافی حضرات سے درخواست کی کہ مظاہرے میں شامل ہوکر انسان دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے میں ہمارا ساتھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز