جمعه, آوریل 19, 2024
Homeخبریںبدنام زمانہ آئی ایس آئی کےاجرتی زخمی قاتل کامران،کامو ہلاک ہوگئے

بدنام زمانہ آئی ایس آئی کےاجرتی زخمی قاتل کامران،کامو ہلاک ہوگئے

کوئٹہ (ہمگام نیوز) پاکستان کے اجرتی قاتل اور بلوچ قومی غدار زخمی ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے سربراہ کامران کامو ہلاک ہوگئے۔یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق 5 فروری کو پنجگور شہر میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ پر بم حملے میں ڈیتھ اسکواڈ کامران مینگل جو کہ زخمی ہو گیا تھا،وہ بالاخر مرگیا ہے،واضح رہے کہ مذکورہ شخص پاکستانی فوج اور بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی آئی-ایس-آئی کے اشاروں پر مقامی اور عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی خاطر مقبوضہ بلوچستان میں کشمیر ڈے کے نام پر 5 فروری کو پنجگور میں ایک ریلی کی سربرائی کر رہا تھا کہ جس کی گاڑی کوبلوچ آزادی پسند مزاحمت کاروں نے ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا تھا۔ جس سے اس کا بھائی موقعہ پر ہی ہلاک ہو گیا تھا اور اسکے کئی دوسرے ساتھی بھی زخمی ہوگئے تھے ۔ اور بالآخر کامران کامو کو ہلاک کرکے بلوچ مزاحمت کاروں نے اسے اس کی کیفر کردارتک پہنچادیا۔تا کہ اس کے انجام سے دوسرے اجرتی قاتل سبق حاصل کرلے۔ یا اس دن کا انتظار کرلے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز