شنبه, آوریل 20, 2024
Homeخبریںبرازیل فائرنگ 20افراد کو موت کی گھاٹ اتار دیا گیا

برازیل فائرنگ 20افراد کو موت کی گھاٹ اتار دیا گیا

ساؤپاؤلو(ویب ڈیسک)برازیل کے شہر ساؤپاؤلو کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات ڈھائی گھنٹے کے دوران 20افراد کو موت کی گھاٹ اتار دیا گیا ۔ فائرنگ کے وقعات میں 7افراد زخمی ہوئے حکام کے مطابق فائرنگ کے زیادہ تر واقعات اوساکو شہر میں پیش آئے جہاں نامعلوم مسلح افراد نے 17افراد کو قتل کردیاجبکہ بریوری کے علاقے میں فائرنگ سے 3افراد ہلاک ہوئے۔ پولیس نے فائرنگ کے پے درپے واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہیں، تاہم ابھی تک مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے تاہم ساؤ پاؤلو میں عینی شایدین کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے ماسک پہن رکھی تھی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے فائرنگ کرنے سے پہلے متاثرہ افراد کے ناموں کو چیک کیا یا ان سے پوچھا کہ آیا ان کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ تو نہیں ۔ساؤ پاؤلو کے حکام ان واقعات میں ٹارگٹ کلنگ کے امکان پر تفتیش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز