پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںبرطانیہ نے بلوچستان پر قبضہ جمانے کےلئے پاکستان کی حوصلہ افزائی کی:...

برطانیہ نے بلوچستان پر قبضہ جمانے کےلئے پاکستان کی حوصلہ افزائی کی: حیر بیار مری

لندن ( ہمگام نیوز)بلوچ رہنما  حیربیار مری نے برطانیہ کے پارلیمان میں بلوچستان کے مسئلے پر منعقد سیمنار میں اپنے پیغام میں کہا بلوچستان دو الفاظ پر مشتمل ہے۔ بلوچ اور استان،  یعنی بلوچ ہماری قوم کا نام ہے اور استان کے معنی سرزمین ہیں جیسے کہ انگ اور لینڈ۔ جبر و قبضے کے خلاف ہماری جد و جہد عزم اور قربانیوں کا متاثر کن تاریخ رکھتی ہے۔ بلوچ نے منگول،  مغل اور انگریز سمیت تمام طاقتوں کے خلاف مزاحمت کیا ہے۔ اس کی ایک واضح مثال برطانیہ کے خلاف بلوچوں کا مزاحمت ہے۔ برطانیہ بلوچ سرزمین کے راستے سے افغانستان پر حملہ کرنا چاہتا تھا مگر بلوچ قوم نے اپنے برادرانہ ہمسایہ قوم کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔ اس کے بعد برطانوی افواج نے 13 نومبر 1839  کو قلات پر حملہ کیا ۔  میر محراب خان،  وزیر خزانہ دیوان بچہ مل  سمیت سینکڑوں بلوچوں نے برطانوی فوج کے خلاف مزاحمت کرکے جام شہادت نوش کیا۔

Balochistan Hyrbyair Marri

یہ بھی پڑھیں

فیچرز