پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںبرکینا فاسو میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کر لیا

برکینا فاسو میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کر لیا

۔(ہمگام نیوز) افریقی ملک برکینا فاسو میں صدارتی محافظوں نے اقتدار پر قبضہ کر لیا ہے۔

باغی رہنماؤں کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ جنرل گلبرٹ دیندرے ریاستی امور سرانجام دیں گے۔

اطلاعات کے مطابق برکینا فاسو کے دارالحکومت اوگادوگو میں فائرنگ کی آوازیں سنی جا رہی ہیں۔

فرانس کے صدر فرانسو اولاند نے فوجی بغاوت کی مذمت کی ہے۔ برکینا فاسو فرانس کی سابقہ نوآبادی ہے۔

اطلاعات کے مطابق صدراتی سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے گولی چلائی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کچھ افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے عبوری صدر مائیکل کفاندو اور وزیر اعظم ازاق زدا کو فوراً رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عبوری صدر مائیکل کفاندو اور وزیر اعظم ازاق زدا 11 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات میں اقتدار منتخب حکومت کے حوالے کرنے والے تھے۔

سابق صدر بلیز کمپورے کو گذشتہ برس 27 برسوں تک اقتدار میں رہنے کے بعد ہٹایا گیا تھا اور وہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

جنرل دیندرے سابق صدر بلیز کمپورے کے چیف آف سٹاف کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز