سه‌شنبه, آوریل 23, 2024
Homeخبریںبغیر اجازت ہندوستان جانے پر اسلم بلوچ کے خلاف ایک تحقیقاتی کمیٹی...

بغیر اجازت ہندوستان جانے پر اسلم بلوچ کے خلاف ایک تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی ہیں:بی ایل اے

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے قومی آزادی کے حصول کے لیے سخت ڈسلپن اور اصولوں پر یقین رکھنے والی تنظیم ہے اور ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ بغیر سخت ڈسپلن کے کوئی بھی تنظیم یا قوم اپنی قومی آزادی حاصل نہیں کرسکتی ہے ۔ بی ایل اے کے کمانڈروں سے لیکر سپاہی تک سب بی ایل اے کے ڈسپلن کے پابند ہیں۔ بی ایل اے کی ڈسپلن اور اصولوں کی خلاف ورزی ، اور تنظیمی ہائی کمان کو بائی پاس کرتے ہوئے ذاتی فیصلے کی بنیاد پر ہندوستان جانے کی وجہ سے تنظیم کے ایک ذمہ دار اسلم بلوچ کے عمل پر تحقیق کے لیے بی ایل اے کی طرف سے ایک ڈسپلنری کمیٹی بنائی گئی ہے جو کہ ان کی طرف سے تنظیمی اصولوں کو توڑنے اور ہائی کمان کو بائی پاس کرتے ہوئے ذاتی خواہش پر ہندوستان جانے کی باقائدہ تفتیش کرے گی۔

ترجمان نے کہا کہ اسلم بلوچ ہمارے تنظیم کے کئی درجن ذمہ داروں میں سے ایک ذمہ دار ہے اور یہ ہماری تنظیم کا پہلا شخص ہے جو کہ ہندوستان گیا ہے جس میں تنظیم کی اجا زت بھی شامل نہیں تھی۔ ترجمان نے کہا کہ اگر ہندوستان بلوچستان کی آزادی کو اپنی ریاستی پالیسی بناکر اس کے تحت ہمارے تنظیم کے کسی بھی کارکن کو دعوت دے تب ہی تنظیم کی ہائی کمان کی اجازت سے ایسے دورے کیے جاسکیں گے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہماری تنظیم کا مقصد ہمیشہ سے بلوچستان کی قومی آزادی رہی ہے اور ہم اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ کمزور قوم ایک طاقتور اور قابض قوم کو اپنی ڈسپلن ، سخت اصول اور بہترین حکمت علمی سے ہی شکست دے سکتا ہے اس لیے بلوچ قومی بقا کی خاطر بی ایل اے کسی بھی صورت اپنی تنظیمی ڈسپلن اور اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز