جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںبلوچستان، بارشوں کے باعث 7 افراد جانبحق،8 زخمی اور1600 مکانات کو نقصان

بلوچستان، بارشوں کے باعث 7 افراد جانبحق،8 زخمی اور1600 مکانات کو نقصان

کوئٹہ(ہمگام نیوز) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بلوچستان کے چار اضلاع میں حالیہ مون سون کی غیرمعمولی بارشوں اور طغیانی کی تازہ ترین صورتحال اور اس سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اچانک مون سون بارشوں کے باعث بلوچستان میں سات افراد جاں بحق اور 8افراد زخمی ہوگئے جبکہ تقریباً ایک سو چھ مکانات کو نقصان بھی پہنچا ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق حالیہ مون سون بارشوں کی وجہ سے ضلع ژوب میں چھ مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں اور چار گائے سیلابی ریلے میں بہہ گئی ہیں ۔ اسی طرح ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارشوں کے باعث تقریباً ایک سو مکانات کو نقصان پہنچا ہے اس کے علاوہ ضلع کوہلو میں تین افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہوگئے۔ ضلع خضدار میں اب تک سیلاب اور طغیانی کے باعث چار افراد جاں بحق جبکہ تین گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں۔ دریں اثناءمحکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ہرنائی، زیارت، لسبیلہ، خضدار اور سبی میں ہلکی بارشوں کی اطلاع موصول ہوئی ہے لیکن کسی بھی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ مزید بتایا گیا کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بلوچستان کے علاقوں ژوب، سبی، قلات، کوئٹہ، نصیرآباد، مکران ڈویژنز میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز