پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںبلوچستان۔ مختلف واقعات میں ایک ہلاک، تین زخمی

بلوچستان۔ مختلف واقعات میں ایک ہلاک، تین زخمی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)گذشتہ روز پاکستانی فورسز نے کوئٹہ میں کلی خلیفہ اور کلی قمبرانی سمیت دیگر کلیوں سے 32 افراد کو گرفتار کرکے انھیں خفیہ مقام پہ منتقل کردیا ۔جبکہ پنجگور کے علاقے پروم میں ایک گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص جاں بحق ایک زخمی تفصیلات کے مطابق بدھ کو ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے محمد عارف نامی شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ محمد حنیف زخمی ہوگیا دریں اثناء بارکھان کے علاقے رکھنی میں دھماکہ دو بچے زخمی تفصیلات کے مطابق بدھ کو ضلع بارکھان کے علاقے رکھنی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے دو معصوم بچے زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال میں داخل کردیا گیا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز