جمعه, آوریل 19, 2024
Homeخبریںبلوچستان بھر میں ریاستی جارحیت انتہائی تیزی سے جاری ہے.بی آر ایس...

بلوچستان بھر میں ریاستی جارحیت انتہائی تیزی سے جاری ہے.بی آر ایس او

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مر کزی ترجمان حمدان بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان بھر میں ریاستی جارحیت انتہائی تیزی سے جاری ہے جس میں بڑی تعداد میں عام بلوچوں کو اغواء و شہید کیا جا چکا ہے۔بولان میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری آپریشن میں مکامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد متاثر ہوئی ہے جبکہ فوجی آپریشن میں بچوں اور عورتوں کو بھی اغواء کیا گیا ہے جو تاحال لاپتہ ہیں۔جبکہ اس سے پہلے بھی ڈیرہ بگٹی اور سندھ سے ملحقہ علاقوں سے بگٹی بلوچ خواتین کو غواء کیا گیا تھا ۔حمدان بلوچ نے کہاکہ ڈیرہ بگٹی، پنجگور، مشکے، آواران، مستونگ سمیت پورابلوچستان اس وقت فوجی آپریشن کی زد میں ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ اغوا بعد شہید کیے گئے ہیں ۔حمدان بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچستان میں جاری ریاستی مظالم ، فوجی آپریشن، بلوچ قوم کی نسل کشی، بلوچ عورتوں اور بچوں کا غواء اور عام آبادیوں پر فضائی بمباری و بلوچ فرزندوں کے غواء کے خلاف اتوار کو بلوچستان وقت کے مطابق شام 7بجے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر میں #StopBalochGenocide کے نام سے آگاہی مہم چلائی جائیگی۔بی آر ایس او کے ترجمان نے تمام انسان دوست، صحافی حضرات اور انسانی حقوق کے کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مہم میں حصہ لیکر بلوچ قوم پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے اپنا انسانی فریضہ انجام دیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز