پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںبلوچستان بھر کی طرح جرمنی میں بھی یوم شہداء بلوچ کے مناسبت...

بلوچستان بھر کی طرح جرمنی میں بھی یوم شہداء بلوچ کے مناسبت سے پروگرام منعقد

جرمنی( ہمگام نیوز)پورے بلوچستان کی طرح آج 13 نومبر کو یوم شہداء بلوچ کے مناسبت سے یورپی ملک جرمنی میں بھی بلوچ شہداء کی یاد میں ایک ریفرنس منعقد ہوا جس میں اس دن کی اہمیت کے بارے میں بات کی گئی اور بلوچ شہداء کے بے مثال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرکے ان سے تجدید عہد کیا گیا اور انکے مشن کو پورا کرنے کے عزم کا اعادہ ہوا، ا س موقع پر جرمن عوام میں بلوچ مسئلے کے بابت ہزاروں کی تعداد میں لیف لیٹ تقسیم ہوئے جس میں بلوچستان پر پاکستان کے جبری قبضے ، انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں اور بلوچ شہداء کے بارے میں تفصیلات درج تھے ۔ پمفلٹ تقسیم کرنے کے دوران شرکاء نے بلوچ شہداء کے تصاویر اٹھا رکھے تھے ۔ یوم شہداء کے مناسبت سے منعقد اس پروگرام میں ایران کے زیر قبضہ مغربی بلوچستان کے بلوچوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز