جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںبلوچستان لبریشن فرنٹ نے سیکورٹی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول...

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے سیکورٹی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے آواران،کیچ آرمی پر دو مقامات پہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کیچ کے علاقے ڈنڈار مادگ موڑ پر سرمچاروں نے سیکورٹی کے قافلے پر حملہ کر کے فورسز کے متعدد اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کیا۔یہ بات انہوں نے پیر کو نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پراین این آئی کو بتائی۔ ترجمان نے کہا کہ کولواہ میں بزداد میشود کے مقام پر آرمی کے قافلے پر سرمچاروں نے خود کار ہتھیاروں و راکٹوں سے حملہ کر کے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ترجمان نے کہا کہ سرزمین کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز