چهارشنبه, آوریل 24, 2024
Homeخبریںبلوچستان لبریشن فرنٹ نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی ۔ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے واقعات کی ذمہ داری قبول کر تے ہوئے دعویٰ کیا کہ بدھ کے روزہمارے سرمچاروں نے بلیدہ چب میں فورسزکے قافلے پر خود کارہتھیاروں اور راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 7اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ دو گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا بیسیمہ کے علاقے داغے بیرونٹ میں ہمارے سرمچاروں نے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ مسلح دفاع کے کیمپ پر حملہ کیا جس سے مسلح دفاع کا اہم کمانڈر عبدالمالک کو ہلاک کر دیاجبکہ اس کا ایک کارندہ سرور نامی زخمی ہوگیا اور جمعرات کو دشت زریں بگ میں فورسز کی چوکی پر اسنائپر سے حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا ترجمان کا کہنا ہے کہ مقصد کے حصول تک ہماری کا رروائیاں جاری رہے گی تاہم سر کاری سطح پر حملوں سے متعلق تصدیق نہیں کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز