جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںبلوچستان لبریشن فرنٹ نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے سیکورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ گیشکور میں زیک کے مقام پر فورسز کے قافلے میں شامل ایک ٹرک کو ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنا کر تباہ کیا جس میں سوار درجنوں اہلکار ہلاک وزخمی ہوگئے ۔یہ بات انہوں نے ہفتے کی شب نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ ٹیلی فون پر این این آئی کو بتائی ،ترجمان نے مزید کہاکہ اسکے علاوہ آواران میں تیرتیج دراسکی کور میں سیکورٹی فورسز کے قافلے کو سیکورٹی فراہم کرنے والی پیدل گشت کے 4 اہلکاروں کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔جمعہ کے روز پانچ بجے مشکے پروار ایف سی چوکی پر حملے کیا جس میں اےک اہلکار ہلاک ہوا۔ہماری اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک ریاستی فورسز پر جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز