پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeآرٹیکلزبلوچستان لبریشن چارٹر

بلوچستان لبریشن چارٹر

دیباچہ

بلوچوں کے آبائی وطن کو بلوچستان کہا جاتا ہے لیکن آج تک بلوچ اپنے وطن کے مالک نہیں ہیں۔ اذیت رساں واقعات کا ایک سلسلسہ 150 جو انیسویں اور بیسویں صدی کی فاتحانہ سامراجی جنگوں سے کسی طرح بھی کم نہیں 150 نے بلوچستان کے قدرتی فروغ کو مسخ کیا اور بلوچوں کو اپنے مستقبل کے بارے میں خود فیصلہ کرنے سے روکے رکھا۔
تاہم بلوچستان کی تاریخ کا ایک فیصلہ کن لمحہ 1666ء تھا، جب مختلف بلوچ اتحادیوں کو اکٹھا کیا گیا اور ایک بلوچ قومی ریاست تشکیل دی گئی۔ قومی اتحاد کے اس لمحے سے، بلوچ قوم نیاپنے ہمسایوں اور دیگر سے باہمی سفارتی تعلقات استوار کیے۔
بلوچستان کی تاریخی اور سماجی سیاسی سرحدیں اٹھارویں صدی میں بلوچ سیاسی قائد اور حاکم میر نصیر خان بلوچ جنہیں نوری نصیر خان1749) تا (1794 کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کی جانب سے خاکہ کشی کی گئیں۔
برطانوی سلطنت 13 نومبر 1839ء کوخود مختار ریاست بلوچستان پر حملہ آور ہوئی۔\’تقسیم کرو اور حکومت کرو\’ کی برطانوی نوآبادیاتی پالیسی کے نتیجہ میں بلوچستان آئندہ کے لیے تین حصوں میں تقسیم کیا گیا۔ 1871ء میں ایک ثالثی لکیر گولڈ سمڈ لائن کھینچی گئی جس کے تحت بلوچستان کا مغربی حصہ خاندانِ قاجار کو دے دیا گیا۔ 1893ء میں ایک دوسری لکیر ، ڈیورنڈ لائن کھینچی گئی۔ اس لائن کے تحت بلوچستان کا شمالی حصہ افغانستان کو دے دیا گیا۔ یہ بناوٹی سرحدیں بلوچ قوم کی رضامندی، مفاد اور بہبود کے خلاف کھینچی گئیں۔
مغربی بلوچستان میں قاجار سلطنت کی مدت نسبتاً کم عرصہ رہی۔ بیسویں صدی کی پہلی دہائی میں اِس خاندان نے بلوچستان میں اپنا تسلط کھودیا۔ برطانیہ نے 1916میں بلوچ سیاسی رہنماؤں کو کھلے بندوں مغربی بلوچستان کے حکمرانوں کے طور پر قبول اور تسلیم کر لیا۔ 1928 میں ایرانی فوج نے رضا خان کی قیادت میں ایک مرتبہ پھر حملہ کر کے مغربی بلوچستان پر تسلط جما لیا۔
اس کے باوجود بلوچ قوم نے کبھی بھی اپنی آزادی کی جدوجہد میں کمی نہیں آنے دی۔ برطانیہ سے دوبارہ مکمل آزادی حاصل کرنے کے لیے قومی سطح پر منظم سیاسی جدوجہد کا ا?غاز 1920 کی دہائی کے اوائل ہی سے ہو گیا تھا۔ بلوچ قوم کی لازوال کوششوں کے نتیجے میں انگریزوں کے مشرقی بلوچستان سے خروج کے بعد بلوچستان 11 اگست 1947 کو آزاد ہو گیا تھا۔ بلوچستان کی آزادی کا اعلان نئی دہلی میں کیا گیا تھا اور اس کی خبر 12 اگست 1947 کو دی نیویارک ٹائمز میں چھپی تھی۔ بلوچستان کے ایوان زیریں نے اپنے 12 سے 15 دسمبر 1947 کے ہونے والے اجلاس میں متفقہ طور پر بلوچستان کی آزادی کے اعلان کو منظور کیا تھا؛ بلوچستان کے ایوان بالا نے بھی 2 جنوری سے لے کر 4 جنوری 1948 تک ہونے والے اپنے اجلاس میں ایوان زیریں کے اس فیصلے کی توثیق کی تھی۔

پاکستان کی مصنوعی طور پر بنائی گئی اسلامی ریاست 14 اگست 1947 کو وجود میں آئی تھی۔ یہ نئی مملکت پاکستان اپنے قیام کے پہلے دن سے ہی بلوچستان کی خود مختاری کے لیے خطرہ بنی رہی اور اپنے قیام کے آٹھ ماہ کے اندر اندر پاکستان نے 27 مارچ 1948 کو بلوچستان کی خود مختار ریاست پر زبردستی قبضہ کر لیا۔یہ قبضہ لوگوں کے آزادی اور حق حکمرانی کے بین الاقوامی طور پر تسلیم کردہ نظریات کے منافی تھا۔ اور ان حقوق کا ادراک اس قبضے کے پیچھے ہونے والی ناانصافی کی وجہ سے بلوچ عوام اب استعماری طاقتوں کے خلاف ایک مشترکہ مہم کی صورت میں اکٹھے ہو رہے ہیں۔ ان کی جمہوری جدوجہد زور پکڑ رہی ہے اور ایک تاریخی موڑ کی طرف بڑھ رہی ہے۔ ہر آنے والے دن کے ساتھ بلوچ عوام کے اندر اپنے اس پیدائشی حق کا احساس بڑھتا جا رہا ہے. اجتماعی طور پر اب وہ اس حقیقت کو سمجھنا شروع ہو گئے ہیں کہ یہ تسلط اور ظلم اب ان کی بقاء4 ہی کے لیے خطرہ بنتا جا رہا ہے اور اس سے ان کے محبوب قوم کا منظم طور پر خاتمہ کیا جا رہا ہے۔ وہ اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ اگراس تسلط کے خلاف مزاحمت نہ کی گئی تو ان کی اہمیت کم ہوتی چلی جائے گی اور وہ اپنے آبائی وطن ہی میں ایک اقلیت بن کر رہ جائیں گے۔ غیر ملکی ریاستوں کے زیر تسلط بلوچستان کی معیشت، اس کا معاشرہ اور اس کے سیاسی، تعلیمی اور قانونی ادارے تباہ کن حد تک پسماندگی کا شکار رہے ہیں۔ یہ نئے نوآبادیاتی حکمران بلوچوں کی گذشتہ نسلوں کی علم اور بصیرت کو بالائے طاق رکھ کر اپنے نظریات کو بلوچستان پر ٹھونس رہے ہیں۔ ان اقدامات نے بلوچستان کی ثقافت، زبان، ادب، میڈیا، موسیقی، فنون لطیفہ اور اخلاقی و سماجی اقدار کو نقصان پہنچایا ہے۔اس تسلط اور جبر کی وجہ سے حکمرانوں کو لوگوں کے استحصال کا موقع ملا ہے اور اس نے بلوچستان کی سول سوسائٹی کے اپنے آزادانہ ارتقاء کو روک رکھا ہے۔ مزید براں قابض طاقتوں نے تمام بلوچستان کو ایک وسیع و عریض فوجی چھاؤنی اور لاتعداد ریاستی جیل خانہ جات کی سرزمین بنا کر رکھ دیا ہے۔ اور اس عمل کے دوران بلوچستان درآمد کردہ جہادیوں، مذہنی جنونیوں، اور ریاست کی حمایت یافتہ بے اصول لٹیروں کی آماجگاہ بن گیا ہے۔ حملہ آور ریاستوں کے یہ پروردگان پوری دیدہ دلیری سے کام کر رہے ہیں اور جس کسی کو چاہیں ظلم کا نشانہ بناتے ہیں۔ ان کی غیر قانونی طاقت مطلق العنان ہے۔ وہ لوگوں کو گرفتار کر رہے ہیں، گولیاں مار رہے ہیں، جیل میں ڈال رہے ہیں، تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں اور قتل کر رہے ہیں۔ ان کا نشانہ بننے والوں میں بلوچ معاشرے کے سب سے زیادہ تعلیم یافتہ، باشعور اور فعال ارکان شامل ہیں۔ ان نشانہ بننے والوں میں بلوچ طلباء، مزدور، کسان، تاجر، ادیب، موسیقار، ڈاکٹر، مذہبی علما، اساتذہ، یونیورسٹی کے پروفیسران اور سیاسی رہنما شامل ہیں۔ حتٰی کہ ان کی ظالمانہ انتقامی کاروائیوں سے بلوچستان کے ضعیف العمر لوگ اور بچے بھی محفوظ نہیں۔ بلوچستان کے سیاسی اور انسانی حقوق کے علمبرداروں پر قرون وسطٰی کا سا تشدد کیا جا رہا ہے۔ بہت سے بلوچ اس ظلم کا شکار ہو کر صفحہء4ِ ہستی سے غائب ہو گئے ہیں۔ ان کے خاندانوں اور دوستوں کے پاس ایک دائمی رنج، خوف اور روحانی اذیت کی فضا میں رہنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔لیکن اس پرخوف مسلط ہونے کے باوجود بلوچ قوم کی روایات اسی طرح تابندہ ہیں اور آج کے بلوچ معاشرے میں رچی بسی ہوئی ہیں۔ سیکولرزم، اعتدال پسندی، روشن خیالی، آزاد خیالی اور ایک دوسرے کو برداشت کرنے اور پر امن رہنے کا مزاج جیسے بنیادی عناصر بلوچ قوم کی سماجی اور اخلاقی اقدار کا خاصہ ہیں۔ بلوچ قوم بنیادی طور پر ایک سیکولر قوم ہے، جو مختلف النوع خیالات اور عقائد رکھنے کی اجازت دیتی ہے اور ان کا احترام کرتی ہے۔ زندگی اور آزادی کے حق کا تقدس بلوچ روایات کا ایک اہم ترین جزو ہیں۔ اور حکومت کی طرف سے دی گئی سزائے موت بلوچوں کے اخلاقی اور سیاسی نظام کا حصہ کبھی بھی نہیں رہی۔ با الفاظ دیگر بلوچ عوام میں وہ تمام خصوصیات اور اقدار موجود ہیں جو ایک متحرک، مہذب جمہوری اور روشن خیال معاشرے کے فروغ کے لیے ضروری ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ بلوچوں کی سرزمین قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور بلوچستان جغرافیائی لحاظ سے دنیا کے اہم ترین مقامات میں سے ایک ہے۔ یہ وہ گزرگاہ ہے جو مشرق بعید اور جنوبی ایشیا کو مشرق وسطٰی اور وسطی ایشیا سے ملاتی ہے۔ بلوچستان مذکورہ بالا دولت مند اور وسیع علاقوں کے درمیان اشیاء4 کے تبادلے کے ڈپو کے طور پر کام کرسکتا ہے۔ ان اور دیگر علاقوں کے درمیان بین الاقوامی تجارت کے لیے بلوچستان کے ساحل پر واقع لا تعداد بندرگاہوں کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مزید برا?ں اس ساحل کو ماہی گیری اور سمندری غذا کی فارمنگ کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بلوچستان کی وسیع سرزمین کو جانوروں کی پرورش، زراعت اور صنعت کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کی آب و ہوا شمسی، ہوائی اور سمندری توانائی پیدا کرنے کے لیے موزوں ہے۔ معاشی وسائل کے بہت سارے مظاہر بلوچستان کی تیزی سے ترقی کرنے کی پیش گوئی کرتے ہیں۔ اس کے معاشی امکانات کے مقابلہ میں اس کی کم آبادی کی وجہ سے بلوچستان بہت جلد انتہائی خوشحال علاقوں میں شامل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایک آزاد اور جمہوری حکومت کے تحت بلوچستان نسبتاً کم وقت میں اس علاقے کے انتہائی جدید، خوشحال اور جمہوری اقوام میں شامل ہو سکتا ہے۔ کوئی وجہ نہیں کہ بلوچستان کے منفرد محل وقوع، اس کے بھرپور قدرتی وسائل اور سیکولر کلچر کی موجودگی میں اس کی معیشت جمود کا شکار رہی۔ غیر قانونی تسلط بلوچستان کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور اگر اس کے باشندے اس تسلط سے آزاد ہوتے تو سماجی، سیاسی اور قانونی شعبوں میں اس کی ترقی با آسانی اس کے ہمسایہ ملکوں سے کہیں زیادہ ہوتی۔ کسی بھی غیر قانونی تسلط اور محکومی سے آزاد ہو کر اپنی قسمت، اپنے آج اور مستقبل کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے بارے میں خود فیصلہ کرنا بلوچستان کے لوگوں کا حق ہے۔ کوئی بھی باخبر، انصاف پسند اور جمہوری اقدار پر یقین رکھنے والا بلوچ کبھی بھی اپنی مرضی سے کسی نوآبادیاتی طاقت کے تحت محکوم رہنا پسند نہیں کرے گا۔ ہر بلوچ کو اپنے ہی وطن میں دوسرے درجے کا شہری ہونے کی ذلت سے سابقہ پڑا ہے۔
اب ہم اپنے لوگوں کو محکومی سے نجات دلانے اور ان کے لیے مکمل آزادی حاصل کرنے کیاور دنیا کی تمام ا?زاد قوموں کی صفوں میں مساوی بنیاد پر شامل ہونے کی اپنے اس عزم میں متفق ہیں۔مکمل آزادی حاصل کر کے اور بلوچستان کو دوبارہ سے ایک جمہوری ریاست بنا کر ہی بلوچستان کے ہر شہری کے مکمل حقوق کی ضمانت دی جا سکتی ہے۔ یہ منشور وہ لائحہ عمل ہے جس پرعمل کر کے ہم اپنی قوم اور اپنے وطن کے لیے اس عظیم مقصد کو حاصل کر سکتے ہیں۔

آزادی، جمہوریت اور انصاف
اس منشور میں ان شقوں کے علاوہ جن کا تعلق بلوچستان کی آزادی اور آزادی کے بعد ایک شخص ایک ووٹ کی بنیاد پر مبنی ایک جمہوری نظام کی بحالی سے ہے، باقی تمام شقوں میں ترمیم، تجاویز اور مزید بہتری لانے کی گنجائش ہے۔
حصہ اولI
بنیادی حقوق
شق: 1 150 چونکہ بلوچستان پر غیر قانونی قبضہ کیا گیا تھا لہذا ایک آزاد اور جمہوری بلوچستان کے لیے آزادی کی جدوجہد قانونی اور جائز ہے۔
شق: 2 150 بلوچوں کی قومی جدوجہد، زندہ رہنے کے حق، تحفظ ، بقاء اور معاشرے کے تمام اراکین کے لیے مساوی حقوق کے اصول پر عمل پیرا ہونے جیسے بنیادی اصولوں پر عمل درآمد کے لیے ہے۔
شق: 3 150 بلوچ قومی جدوجہد میں ہر شخص کی اخلاقی برتری ازخود ایک مقصد ہے نہ کہ یہ کسی اور مقصد کیحصول کا ایک ذریعہ ہے۔ اس بناء4 پر تمام افراد برابر ہیں۔
شق: 4 150 بلوچ قومی جدوجہد ایک سیکولر تحریک ہے۔ یہ مذہب کو ریاست اور سیاست سے الگ رکھنے کے حق میں ہے۔ یہ معقولیت کے حق میں ہے اور کسی کٹر مذہب یا نظریاتی عقیدے کے خلاف ہے۔
شق: 5 150 مذہب، عقیدے اور اظہار کی آزادی بلوچستان کے شہریوں کے سب سے بنیادی حقوق کا حصہ ہیں۔ ہر شخص آزاد ہے چاہے وہ کوئی مذہب اختیار کرے یا کسی غیرروایتی عقیدے پر عمل پیرا ہو بشرطیکہ اس طرح کرنے میں وہ نہ تو اپنے مذہب اور عقیدے کو دوسروں پر تھوپیں اور اس طرح سے دوسرے لوگوں کی مختلف عقیدہ رکھنے کی آزادی میں خلل انداز ہوں۔
شق: 6 150 بلوچ جمہوری جدوجہد حقیقی معنوں میں خود مختاری و آزادی کے لیے ہے۔ یہ اس حقیقت کومانتی اور سمجھتی ہے کہ انسانی تخیل کی کوئی حد نہیں ہے۔ یہ اس قابل قدر انسانی خصوصیت کو انسانیت کی انتہائی اہم خصوصیات میں سے گردانتی ہے۔ انسانی فطرت کی یہ خاصیت آزاد سوچ اور اظہار کی روح اور وجہ ہے۔ ہم اس انسانی صلاحیت کی قدر کرتے ہیں اور اس کو ایک آزاد اور کھلے معاشرے میں پروان چڑھانے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔ تخیل کی صلاحیت کسی کے وجود سے الگ نہیں کی جا سکتی۔ ہر قسم کی اندھی بنیاد پرستی، جو انسانی تخیل اور غوروفکر پر قدغن لگائے چاہے وہ کسی بھی ظالمانہ ذریعے سے ہو، انسانی فطرت اور ان کے بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔ اس لیے، بلوچ جمہوری جدو جہد آزاد تخیل، سوچ اور اظہار کے حق کو اپنی سب سے اہم ترجیحات میں رکھتی ہے۔
شق: 7 150 انسانی تخیل کے اس لازوال افق کی فطرت کے باعث ہی سمجھ بوجھ، آراء4 اور عقائد میں تنوع ہوگا۔ صرف اس بنا پر ہی، بلوچستان کے شہریوں کی سوچ اور اظہار رائے کی آزادی کی خلاف ورزی، ان کے بنیادی حقوق اور انصاف کے خلاف ہوگی۔

شق: 8 150 مردوں اور عورتوں کے مابین مساوات بلوچ جمہوری جدوجہد کے بنیادی اصول میں سے ایک ہے۔ ایک آزاد اور جمہوری بلوچستان میں مردوں اور عورتوں کو برابری کا درجہ دیا جائے گا اور وہ قانون کے تحت تمام حقوق، تحفظات اور آزادیوں کے حقدار ہوں گے۔ یہ مساوات معاشرے کے تمام حلقوں میں سماجی، معاشی، تعلیمی، معاشرتی، ثقافتی اور سیاسی حقوق میں ہو گی۔
حصہ دومII
جدوجہد کے جامع طریقے
شق: 9 150 بلوچ قومی جدوجہد برائے آزاد و جمہوری بلوچستان میں سب کو شامل کرنا ہے۔ یہ بلوچستان اور بلوچستان سے باہر رہنے والے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے بلوچوں کے لیے ہے۔ اس میں سیاسی تعلق، نسلی پس منظر یا نظریاتی اور مذہبی عقیدے سے قطع نظر تمام آزادی پسند مرد، عورتیں اور بچے شامل ہیں۔
شق: 10 150 آزادی کے لیے بلوچ جدوجہد مختلف طریقوں کا مجموعہ ہے۔ اس میں ایک آزاد اور خود مختار بلوچستان کے حصول کے لیے بلوچ یا بین الاقوامی حلقوں کی طرف سے ہرطرح کی مدد کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے یہ جدوجہد پارٹی سیاست، اور ٹریڈ
یونینز، طلباء4 تنظیموں، خواتین کی انجمنوں، ادیبوں کی انجمنوں، وکلاء4 کی انجمنوں، صحافیوں کی انجمنوں، کسانوں کی انجمنوں وغیرہ جیسی منظم انجمنوں اور تنظیموں کے ذریعے ہوگی۔ اس میں پریشر گروپ؛ انسانی حقوق کے علمبردار، ماحولیات سے متعلقہ لوگ ، جدوجہد کے دوران شکار ہونے والے افراد کے اہل خانہ، جوہری ہتھیاروں کے خلاف جدوجہد کرنے والے، جنگوں کے خلاف جدوجہد کرنے والے اور سول نافرمانی اور جدوجہد کے وہ طریقے جو کہ خود حفاظتی اقدام کے طور پر اختیار کیے جاتے ہیں، شامل ہوں گے۔
شق: 11 150 قابض ریاستوں کی جعلی پارلیمنٹ میں شامل ہونا اس منشور کی روح کے خلاف ہے۔ سامراج کی مرضی کے ان سامراجی اداروں میں حصہ لینا ہماری آزادی کیحصول کی جدوجہد میں رکاوٹ بنے گا۔ اس لیے کوئی فرد یا سیاسی تنظیم جو اس منشور کو منظور کرتی ہے وہ پاکستانی یا ایرانی جعلی پارلیمانی نظام میں شامل نہیں ہوسکتی۔
شق: 12 150 آزادی کے لیے کی گئی ہر قسم کی جدوجہد بین الاقوامی قوانین کی حدود کے اندر اور انسانی حقوق کی روایات کے عین مطابق ہو گی۔
حصہ سومIII
سیاسی نظام کا جواز
شق: 13 150 بلوچستان کی آزادی کی جدوجہد کا منتہائے آخر بلوچ قوم کی قسمت کو بلوچ عوام کے ہاتھ میں دینا ہے۔
شق: 14 150 بلوچستان میں نافذ سیاسی نظام کا قانونی اور اخلاقی جواز بلوچستان کے آزاد لوگوں کے فیصلے ہوں گے جن کا اظہار وہ آزاد اور جمہوری طورپر منعقدہ عام انتخابات میں کریں گے، جن کی نگرانی اقوام متحدہ اور دیگر آزاد ادارے کریں گے اور جن کا مشاہدہ قومی و بین الاقوامی میڈیا کرے گا۔

شق: 15 150 بلوچستان میں کسی بھی سیاسی نظام کا اس وقت تک کوئی اخلاقی بنیاد اور قانونی جواز نہیں ہے جب تک وہ غیر قانونی قبضے سے آزاد نہیں ہوتا۔ بلوچستان میں نمائندہ جمہوریت اور عوام کی حکمرانی کو صرف اس وقت قانونی جواز ملے گا جب عوام سیاسی طاقت کو استعمال کریں گے اور یہ صرف بلوچ عوام کے نام پر استعمال نہیں ہوگی۔
شق: 16 150 قابض طاقتوں کا بنایا ہوا سیاسی قوت کا ڈھانچہ بلوچستان کے شہریوں کی آزاد منشا کی نفی کرتا ہے نہ کہ اس کی عکاسی کرتا ہے۔ اس طرح کا ظالمانہ سیاسی نظام آزادی اور جمہوریت کے منافی ہے۔
شق: 17 150 غلامی میں جمہوریت کی واضح دوغلاپن کو صرف محکوم قوم کو غیر قانونی قبضے سے نجات دلا کر ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔ جب تک بلوچستان موجودہ نوآبادیاتی، جغرافیائی و سیاسی حد بندیوں اور قواعد میں مقید رہے گا، جمہوریت، انصاف اور انسانی حقوق کا احترام صرف کھوکھلے نعرے ہی ہوں گے
شق: 18 150 سماجی اور سیاسی حقوق صرف اس قوم کے لیے بامعنی ہوتے ہیں جس پر غیرقانونی قبضہ نہیں ہوتا اور جہاں شہری جمہوریت پسند بننا چاہتے ہیں اور اپنی مرضی سے خود کو اس سیاسی اقتدار کے حوالے کرتے ہیں، جو باہر سے مسلط نہیں کیا جاتا۔
شق: 19 150 تاریخی ناانصافیوں اور استحصال سے مکمل طور پر نجات حاصل نہیں کی جا سکتی۔ کسی طرح کا حکومتی نظام بھی ان تمام ناانصافیوں کا تدارک نہیں کر سکتا جو ایک قوم کے ساتھ ماضی میں کی گئی ہوں۔ البتہ آزادی، انسانی حقوق، سماجی انصاف، یکساں مواقع کی فراہمی، اور معاشی قابلیت کے اصولوں پر چلنے والا ایک جمہوری سیاسی نظام ہی وہ نظام ہے جو بلوچستان میں قابل عمل ہو سکتا ہے۔
حصّہ IV
بامعنی جمہوریت اور امن
شق: 20150 ایک بامعنی جمہوریت کی یقینی ذمہ داری لینے کیلئے، ایک لازمی شرط ایک جمہوری ماحول کی فراہمی ہے۔ اس کا مطلب ہے دیگر عوامل کے ساتھ ساتھ ایک آزاد میڈیا اور صحافت، خود مختار اور ا?زاد عدلیہ، آزاد اسمبلیاں اور ایسوسی ایشنز، معاشی مواقع میں برابری، موزوں تعلیم اور کثیر الجماعتی سیاست۔ ایک بامعنی جمہوریت اس وقت تک نافذ نہیں کی جاسکتی جب تک کہ ایک قوم کا معاشرہ، تہذیب، سیاست، قانون، اخلاقیات، زبان، معیشت اور ماحولیات ایک معاندانہ نوآبادیاتی قوّت کے شکنجے میں ہو۔ ان لازمی اجزاء4 کی غیر موجودگی میں جمہوریت فرضی سی رہتی ہے اور اس کو فوجی تسلط کے غلبہ کو چھپانے کے ایک آلہ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
شق: 21150 قابض ریاستوں کی تحویل میں موجود تمام بلوچ سیاسی قیدیوں کو فوری اور غیرمشروط طور پر رہا کیا جانا چاہیئے۔
شق: 22150 بلوچستان کے تمام گمشدہ افراد کے انجام کی تفتیش کرنے اور اِن جرائم کے مرتکب ہونے والوں کو بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے یو این او اورقومی اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کی زیرِ نگرانی ایک کمیٹی بنائی جانی چاہیئے۔
شق: 23150 تنازعہ کا حل کیا جانا
A) جیسا کہ بلوچستان پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا گیا ہیتمام قابض قوّتوں کو بلوچستان سے غیر مشروط طور پر نکل جانا چاہیئے۔ ورنہ یہ بین الاقوامی معاشرے کی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ غیر قانونی قبضہ کو ختم کرنے کیلئے بلوچستان میں مداخلت کریں۔
B) قابض قوّتوں کے نکل جانے کے بعد، عالمی برادری کو چاہیئے کہ سرحدوں کو محفوظ بنانے اور سیاسی اور قانونی اداروں کے قیام کیلئے بلوچستان کی معاونت کرے۔
C) بلوچستان کی عبوری حکومت 24 ماہ کے اندر عام انتخابات منعقد کرے گی اور سیاسی اقتدار بلوچ قوم کے منتخب نمائندوں کو منتقل کر دے گی۔
شق: 24150 تمام بین الاقوامی میڈیا، انسانی حقوق کی تنظیموں اور امدادی ایجنسیوں کو لازمی طور پرمقبوضہ بلوچستان کے تمام حصّوں تک بلا روک ٹوک رسائی فراہم کیا جانا چاہیئے۔
شق: 25150 آزادی کی مزاحمتی تحریکوں اور مسلح تصادم کے حوالے سے قابض ریاستوں کے متعلق چوتھے جنیوا کنونشن میں طے کئے گئے اصولوں کا مکمل نفاذ ہونا چاہیئے۔
حصّہ V
آئینی قانون اور انصاف
شق: 26150 عوامی جمہوریہِ بلوچستان ایک جدید سیکولر اور جمہوری آئین تیار کر کے اسے اپنائے گی
شق: 27150 ایک آزاد بلوچستان میں آمرانہ سیاسی نظاموں کی تمام صورتوں کو، چاہے وہ کسی بھی نام سے ہوں، عزم واستقلال کے ساتھ اورمکمل طور پرمسترد کر دیا جائے گا۔
شق: 28150 بلوچستان کا سیاسی نظام خصوصی طور پرشخصی آزادی، آزادیِ خیال و اظہار، ایک نمائندہ حکومت اور ایک خودمختار نظامِ عدل کے اصولوں پر مقرر کیا جائے گا۔ ان اصولوں کا حقیقی نفاذ اس چیز کو یقینی بنائے گا کہ بلوچستان کی خودمختار ریاست کو کسی قسم کی آمریت اور جامع نمائندگی کے بغیر سیاسی نظاموں سے بچایا جاسکے۔
شق: 29150 قانون کی نظر میں برابری کا فرمان بلوچستان کےآئین کا ایک مرکزی قانون ہو گا۔ اس قانون کے مطابق کسی کو بھی قانون کی اجازت کے بغیرکسی شخص کی آزادی، نجی معاملات اور جائیداد میں دخل اندازی کرنے یا دھاوا بولنے کی اجازت نہیں ہوگا۔
شق: 30150 عدلیہ کی آزادی اور خودمختاری کے بغیر آزادی، انصاف، امن و امان کا رواج، خود مختاری، تحفظ، اظہارخیال کی آزادی اور انصاف نہیں ہو سکتے۔ نظام انصاف ??????چلائے جانے کیلئے، بلوچستان میں نظامِ عدل خود مختار رہے گا۔ کسی نظامِ عدل کی خودمختاری پابندی اور توازن کے نظام کار کا کردار ادا کر سکتی ہے۔ یہ استبدادیّت، جبر،غلط اور ناجائز انداز میں حکومت کے چلائے جانے اور ناانصافیوں کی روک تھام کرے گی اور قانون کے اندر آزادی کو یقینی بنائے گی۔
شق: 31150 عدل اور انصاف کو یقینی بنائے جانے کیلئے بلوچستان میں قانون کی عدالتیں کھلے اور منصفانہ انداز میں کام کریں گی۔

شق: 32150 ایک عوامی جمہوریہِ بلوچستان میں یہ چیز مقدم ترین اہمیت کی حامل ہے کہ ایک منصفانہ مواخذہ کے غیر مشروط اصول کا بول بالا کیا جائے اور اس کا تحفظ کیا جائے۔ غیر قانونی سرگرمی کے ہر ملزم کو ایک خود مختار اور غیر جانبدار ٹریبیونل کی جانب سے ایک منصفانہ سماعت کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ گناہگار ثابت ہو جانے سے قبل بے قصور تصور کئے جانے کا اصول تمام ملزمان پر لاگو ہوتا ہے۔دفاع کو یقینی بنانے کی کم از کم ضمانتیں تمام ملزمان کو فراہم کی جائیں گی۔ ہر ملزم/ملزمہ کو اس کے مقدمہ پر ایک بالائی ٹریبیونل کی نظرِ ثانی کا حق حاصل ہے۔
شق: 33150 قدرتی فطری عدل وانصاف بلوچستان کے نظامِ عدل کی بنیاد بنے گا۔ اس کے پہلے اصول کے مطابق کسی فرد کو اپنے ہی مقدمہ میں جج نہیں ہونا چاہیئے۔ ایک حقیقی اور منصفانہ عدلی فیصلہ پر صرف اس وقت ہی پہنچا جا سکتا ہے جب جج غیر جانبدار ہو۔قدرتی عدل کا دوسرا اصول یہ کہتا ہے کہ ہر کسی کو لازمی طور پر یہ حق حاصل ہونا چاہیئے کہ ان کی اپنے دفاع میں سماعت کی جائے۔ اگر ملزم کو اپنے حق میں سماعت کے حق سے محروم کیا جا رہا ہو تو یہ قدرتی عدل کے منافی ہو گا۔
شق: 34150 بلوچستان میں ہر فرد کو ایک جیسے قانونی حقوق کے ساتھ تحفظ دیا جائے گا۔ قانون ان سب افراد کو مساوی تحفظ فراہم کرے گا جن کی قانون کے تحت اقدام کی آزادیِ کو پامال کیا گیا ہو۔ تحفظ کی ان جہتوں میں شامل ہوں گے
a ) حفاظتِ ذاتی، b) حملہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی یا سول اقدام، c) غلط گرفتاری، حبسِ بے جا کے خلاف چارہ جوئی کا حق، d) گرفتار کئے جانے کی صورت میں، ضمانت پر رہائی کا حق، اور پَروانہِ حاضریِ ملزم کا حق۔
شق: 35150 زندگی کا حق ہر شخص کا لازم ترین بنیادی حق ہے اور اس کو کسی بھی شخص سے چھینا نہیں جا سکتا ہے۔سولی پر چڑھا کر سزائے موت، تشدد یا کسی بھی دیگر قسم کے غیر انسانی اقدام کے ذریعے ظالمانہ انداز میں کسی فرد کو زندگی سے محروم کر دیا جانا انسانیت کی روح، بلوچ اخلاقی ضابطیاوراقدار کیسخت منافی ہے۔ عوامی جمہوریہِ بلوچستان کے تحت یہ اقدامات کْلّی اور قطعی طور پر ممنوع ہوں گے۔
حصّہ VI
حق تلفی کے خلاف اور مساوی مواقع کے حق میں
شق: 36150 ایک آزاد اور جمہوری بلوچستان کرپشن کے خلاف ایک مضبوط اور بلا سمجھوتہ نقطہِ نظر رکھے گا اور اس کو ہر سطح پر جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ہر کوشش کرے گا۔
شق: 37150 ریاست کے ایک ذمہ دار آلہِ کار کو مؤثر اور فرض شناس انداز میں کام کرنے کیلئے اداروں کے ایک مستعد، شفاف اور قابلِ مواخذہ نظام کی تشکیل درکار ہوتی ہے۔ اس مقصد کے حصول کیلئے کسی قومی یا مقامی حکومت کے سول ملازمین کا تقرر کھلے مقابلہ کے ذریعے میرٹ کے بنیاد پر کیا جائے گا۔ مزید یہ کہ، سول ملازمین کو لازمی طور پر غیر سیاسی اور غیر جانبدار رہنا ہو گا۔ یہ چیز مختلف منتخب حکومتوں کے ساتھ غیر جانبداری کے ساتھ اور منصفانہ ذہن کے ساتھ کام کرنے کیلئے بجا ہے۔

شق: 38150 ایک آزاد بلوچستان جنس، پسِ منظر، عقیدہ، عمر اورنسلی بنیاد پر کسی بھی امتیازی سلوک کے خلاف جدوجہد کی حمایت کرے گا۔ بلوچستان میں تمام نسلی اور مذہبی اقلیّتوں کو اپنے عقائد پر عمل پیرا ہونے اور اپنی زبانوں اور روایات کو برقرار رکھنے اور ان کا تحفظ کرنے کیلئے آبادی کے باقی حصوں کی طرح بالکل ایک ہی پیمانے پر ایک جیسے حقوق حاصل ہوں گے۔
شق: 39150 تعلیم، صحت اور قانونی تحفظ تک رسائی کے حق کیلئے؛ ایک آزاد بلوچستان مساوی مواقع کے اصولوں پرعمل اور ان کے مطابق کام کرے گا۔ مساوی مواقع کے نفاذ کو ایک کھلے، شفاف اور قابلِ مواخذہ انداز میں بجا لایا جائے گا۔ اس کو خاندانی تعلقات، اقرباء4 پروری یا طرف داری کے بجائے انفرادی میرٹ کے اصول پر چلایا جانا چاہیئے۔
شق: 40150 ریاستِ بلوچستان تعلیم کو اپنی چوٹی کی ترجیحات میں سے ایک بنائے گی۔ 16 سال کی عمر تک تعلیم لازمی اور مفت ہو گی۔ حکومتِ بلوچستان یہ یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے گی کہ ایک بامعنی تعلیمی نظام تمام بچّوں کیلئے دستیاب، قابلِ رسائی، موزوں اور اپنائے جانے کے قابل ہو۔ طلباء4 کی جسمانی اور ذہنی توقیر کے احترام کو فروغ دینے اور ان کی فطری استعدادوں، صلاحیتوں اور امکانی مواقع کی تعمیر کو ترجیح دی جائے گی۔
حصّہ VII
مابعدِ حصولِ آزادی
شق: 41150 عوامی جمہوریہِ بلوچستان ایک سول، کھلی رواداری اور جمہوری معاشرہ ہو گا، جہاں تمام افراد کے ساتھ قانون کی حکمرانی میں برابری کے ساتھ پیش آیا جائے گا۔
شق: 42150 بلوچستان کی ریاست کی بنیاد انسانی حقوق، آزادی، جمہوریت اور قانون کے بول بالا پر ہو گی۔ یہ جمہوری اور نجی آزادیوں کا تحفظ کرے گی بشمول آزادانہ ، کثیر جماعتی انتخابات، احتجاج کرنے کا حق، اظہارِ خیال اور صحافت کی آزادی، جیسا کہ یو این کے انسانی حقوق پر عالمی اعلامیہ اور سول اور سیاسی حقوق پر بین الاقوامی معاہدہ میں ان کا احاطہ کیا گیا ہے۔
شق: 43150 بلوچستان میں ایک کْھلے اور شفاف انتخاب میں منتخب ہوئے بغیر کسی بھی حکومت کو جائز اور جمہوری نہیں ما نا جائے گا۔ کسی بھی
سیاسی نظام کا اعلیٰ ترین اختیار بالاخر بلوچستان کے لوگوں کے ہاتھ میں رہے گا۔ صرف ایک پوشیدہ رائے دہی میں انتخاب ہی سیاسی اقتدارِ اعلیٰ کے جائز ہونے کا فیصلہ کرے گی۔
شق: 44150 ایک آزاد اور خود مختار بلوچستان ایک آئینی پارلیمانی سیاسی نظام رکھنے کا عزم رکھتا ہے۔ایک ایسا سیاسی نظام جو کہ آزاد سیاسی جماعتوں، ایک فرد ایک ووٹ کے اصول پر کئے گئے آزاد اور منصفانہ انتخابات کے ساتھ ایک خودمختار قانونی نظام کے تحت کام کرے گا۔
شق: 45150 بلوچستان کی قومی اسمبلی (بلوچستان مزنین دیوان) بلوچ قوم کا اعلیٰ ترین جمہوری اظہار ہو گا۔ قومی اسمبلی کے ممبران کو آزاد، کھلے اور شفاف انتخابات میں منتخب کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی بلوچستان کے مردوں اور عورتوں کا نمائندہ ڈھانچہ ہو گی۔

شق: 46150 بلوچستان کی قومی اسمبلی سچ، انصاف اور بھروسے کا مینار ہو گی۔ یہ بلوچستان کا اعلیٰ ترین ادارہ ہے جو کہ بلوچستان کے لوگوں کے جمہوری حقوق کو یقینی بنائے گا اور ان کا تحفظ کرے گا۔ یہ کسی قسم کے مطلق العنّان سیاسی نظام کے خلاف قلعے کا کردار ادا کرے گی۔
شق: 47150 ایگزیکٹیو، وزیرِ اعظم اور وزراء کی کابینہ، سول سروس کے ساتھ مل کر، بلوچستان کی ریاست کی جانب سے کام کریں گے۔ یہ تمام ریاستی اہلکار اپنے اقدامات کیلئے بلوچستان قومی اسمبلی (بلوچستان مزنین دیوان) کو اوربالآخر بلوچستان کے لوگوں کو جواب دہ ہوں گے 150
شق: 48150 ایک کامیاب جمہوری سیاسی نظام کو ایک حکومت سینو منتخب شدہ حکومت میں منتقلی کیلئے ایک مؤثر اور مستحکم راستہ درکار ہوتا ہے۔ جاری رہنے والا وہ عمل جو کہ بلوچستان میں ایک حکومت کے مستحکم انداز میں دوسری حکومت میں منتقلی کو ممکن بنائے گا وہ ہو گا
جہاں:
a) وہ سیاسی پارٹی حکومت بنائے جو قومی اسمبلی میں اکثریت پر قادر ہو
b) منتخب شدہ اسمبلی اپنی آئینی مدّت پوری کرے؛ منتخب شْدہ قومی اسمبلی کی اپنی مدت مکمل کرنے سے قبل کسی بھی سبب کے تحت تحلیل عبوری آئین کے تحت غیر قانونی ہو گی ما سوائے اس کے کہ جب اس کے منتخب شْدہ ممبران میں سے 2/3 اکثریت قومی اسمبلی کی تحلیل چاہتی ہو،
c) قومی اسمبلی کو اپنی آئینی مدت مکمل کرنے کے بعد دوبارہ انتخاب کیلئے سربراہِ مملکت کی جانب سے تحلیل کر دیا جائے گا۔ اس شق کے تمام حصوں کی مکمل طور پر وضاحت بلوچستان کے عبوری آئین میں کی جائے گی۔
شق: 49150 بلوچستان کی قومی فوج ، سرمچاروں کے )مسلح بلوچ آزادی پسند تنظیموں ) مختلف گروہوں میں سے تیار کی جائے گی۔ بلوچستان کی قومی فوج منتخب شدہ سول سیاسی اتھارٹی کا ایک ماتحت ریاستی عضو ہو گی 150 بلوچستان کی قومی فوج کے دائرہِ کار اور منشور کی تعریف قومی اسمبلی، بلوچستان کے آئین اور بین الاقوامی قوانین کے تحت ہوگا۔ یہ فوج بلوچستان کی ریاست، عدلیہ، سول معاشرے اور میڈیا کی قریبی جانچ پڑتال کے تحت اور ان کو جواب دہ ہوگی۔اس فوج کا اوّلین فریضہ بلوچستان کی علاقائی سرحدوں کا تحفظ ہو گا۔ بلوچستان کی مسلح افواج کے اراکین کیلئے ملازمت میں رہتے ہوئے سیاسی، تجارتی یا کسی قسم کی دیگر ملازمت سے متعلقہ سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی ہو گی۔
شق: 50 150 بغیر لائسنس کے نجی اسلحہ اور کسی قسم کی نجی فوج رکھنا غیر قانونی ہو گا۔
شق: 51 150 بیرونی قوّتوں کے بلوچستان پرغیر قانونی تسلط کا نتیجہ کرپشن اور غیر قانونی ادویات/ منشیات کے غلط استعمال، مذہبی انتہا پسندی اور عدم برداشت،قحط، بیماریوں، وباؤں، اورمعدی امراض کے ساتھ معاشرے کی تقسیم کی صورت میں برآمد ہوا ہے۔اس شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار معاشرے کی بحالی اور نسلوں پرانی رنجشوں، اختلافات، معاشی اور معاشرتی عدم مساوات کو ختم کرنے کیلئے حکومتِ بلوچستان موزوں قسم کی خود مختار کمیٹیاں تشکیل دے گی۔ یہ کمیٹیاں مختلف معاشرتی گروہوں کی معاشی فلاح اور عمومی معاشرتی ربط کو فروغ دینے کیلئے ان کے درمیان ثالث کا کردار ادا کریں گی۔ تمام معاشرتی گروہوں کو فیصلہ سازی کے عمل میں بااختیار بنا کر ہر ممکن کوشش کی جائے گی، تاکہ وہ مجموعی معاشرے کی مشترکہ بھلائی کیلئے کام کریں۔

حصّہ VIII
خود مختار ریاستِ بلوچستان
شق 52: کئی حصوں میں منقسم بلوچستان برطانوی سلطنت کا ترکہ ہے ، بلوچ جدوجہد ا?زادی کا حتمی مقصد بلوچ وطن کی منقسم علاقوں کو دوبارہ بلوچ وطن میں متحد کرکے ایک سنگل بلوچ قومی ریاست کی مکمل آزاد حیثیت کو تسلم کرانا ہے۔
شق:53 ریاستِ بلوچستان کی اوّلین ذمہ داریاں اور افعالِ کار ہیں؛ بیرونی جارحیت سے بلوچستان کا تحفظ، داخلی امن و امان برقرار رکھنا،
انصاف کی فراہمی، فلاحی خدمات کی فراہمی اور بیرونی تعلقات چلانا اور برقرار رکھنا۔
شق: 54150 موجودہ طور پر بلوچستان میں ایک مناسب اور قابلِ عمل معاشرتی اور معاشی ڈھانچہ موجود نہیں ہے۔ بلوچستان کا کمزور ڈھانچہ کئی دہائیوں کے غیر قانونی تسلط، سرمایہ کاری کی کمی اور استحصال کے سبب ہے۔ حکومتِ بلوچستان کی ایک فوری ذمہ داری ماحول کے مطابق ایک مؤثر ڈھانچہ کی منصوبہ بندی، تیاری، اس کو چلانا اور فروغ دینا ہوگی۔حکومتِ بلوچستان ایک قابلِ عمل ڈھانچہ فراہم کرے گی، اس کو مضبوط کرے گی، اس کو برقرار رکھے گی اور اس کو نظام کے تحت رکھے گی۔ اس ڈھانچہ کے سب سے اہم اجزاء4 ہیں رابطہ کے ذرائع ، رسد اور ذخیرہ اندوزی، توانائی کی پیداوار اور فراہمی، بجلی پہنچانا اور بجلی کی گرڈ، صاف پانی اور حفظانِ صحت کی خدمات۔ دیگر سرگرمیاں جن کو اس فہرست میں شامل کیا جانا چاہیے وہ ہیں سائنس اور ٹیکنالوجی، سماجی، معاشرتی، تمدنی اور قانونی اداروں میں باقاعدگی کے ساتھ سرمایہ کاری۔ بنیادی ساخت میں یہ بہتریاں قابلِ ثبات درجہ کی معاشی ترقی کیلئے سازگار ماحول پیدا کریں گی۔ یہ چیز معیشت کے تمام شعبہ جات میں وسائل کے مؤثر انداز میں متحرک کئے جانے کو بھی یقینی بنائے گی اور فروغ دے گی۔ بلوچستان میں ایک کامیاب اور قابلِ ثبات معیشت بالاخر سول سوسائٹء اور اس کے آپس میں جْڑے ہوئے معاشی اور سماجی ڈھانچے کے قابلِ بھروسہ ہونے پر منحصر ہو گی۔
شق: 55150 بلوچستان کے تمام شہری بلوچستان کے کسی بھی حصّہ میں سفر کرنے، کسی کاروباری سرگرمی یا کام کے قیام کیلئے آزاد ہیں۔ کسی کے ساتھ بھی ان کے سفر کرنے کے حق، پیشہ کے انتخاب، کام کرنے کی جگہ اور ان کے مزدوری اور ملازمت کے حق کے حوالے سے کم تر نہیں سمجھا جائے گا۔
شق: 56150 بلوچستان میں موجود تمام قدرتی وسائل بلوچستان کے لوگوں کی ملکیت ہیں۔ ان وسائل کا نظم و نسق اور اختیار ریاستِ بلوچستان کے پاس ہو گا۔ ان کا استعمال بلوچستان میں رہنے والے لوگوں کی فلاح کیلئے ہو گا۔ کسی دوسرے ملک یا قوم کو اپنے ذاتی فائدہ اور مفاد کیلئے ان وسائل کے استحصال کا حق نہیں ہونا چاہیئے۔
شق: 57150بلوچستان سے نکالے گئے تمام قدرتی وسائل کی بلوچستان اور تمام دیگر اقوام کے مابین تجارت بین الاقوامی اور مقامی منڈی کی قیمتوں کے تحت ہو گی۔
شق: 58150 حکومتِ بلوچستان سوشل سیکیورٹی کا ایک جامع نظام اور ایک فلاحی ریاست کا نظام متعارف کروانے کی ذمہ دار ہے۔ ان خدمات میں صحت کی قومی خدمات، فلاحی خدمات، اور بیماری اور بے روزگاری سے متعلقہ امداد شامل ہوں گی۔
شق: 59150 بلوچستان کی آزاد اور جمہوری ریاست بلوچستان میں موجود تمام کمزور اور بلا نمائندہ گروہوں کے تحفظ کی ذمہ دار ہے۔ ان گروہوں میں بچّے، بزرگ شہری اور تمام معذور افراد شامل ہیں۔بلوچستان کی ریاست ان سماجی گروہوں کی سماجی، سیاسی اور معاشی حیثیت کو بہتر بنانے کیلئے معاشی اور سیاسی تحفظ کے حصار فراہم کرنے کی ذمہ دار ہو گی تاکہ یہ باقی آبادی کی طرح برابر کے حقوق اور مواقع سے استفادہ کر سکیں۔
شق: 60150 عوامی اشیائے صرف کی مؤثر اور مناسب فراہمی حکومتِ بلوچستان کی بنیادی ذمہ داریوں میں سے ایک ہو گی۔ ان اشیاء4 کی فراہمی لازمی طور پر ایک کھلے اور شفاف انداز میں ہونا چاہیئے۔حکومت ایسی اشیاء اور خدمات کی فراہمی میں سرکاری خزانے کیغلط ہاتھوں میں جانے اور غلط استعمال کیلئے جواب دہ ہو گی۔
شق: 61150 بلوچستان کی آزاد ریاست گزشتہ دہائیوں کے دوران بلوچ عوام کے خلاف تمام فریقوں کی جانب سے کئے گئے جرائم کی تفتیش کرنے کیلئے ایک کھلی اور خود مختار عدالتِ انصاف کے قیام کی ذمہ دار ہو گی۔ جو جرائم میں حصہ لینے میں شامل تھے ان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور ان جرائم کے متاثرین کو معاوضہ دیا جائے گا۔
شق: 62150 بلوچستان کی آزاد ریاست اْن سابقہ قابض قوّتوں سے معاوضہ کا تقاضا کرے گی جنہوں نے بلوچستان کو لوٹا ہے اور اس کے قدرتی وسائل کو چھینا ہے۔
شق: 63150 ایک آزاد اور جمہوری بلوچستان قومی، علاقائی اور عالمی امن اور معاشی خوشحالی کیلئے ادائیگیِ فرض کے انداز میں کام کرے گا۔ یہ انسانی حقوق کی ان بین الاقوامی تنظیموں اور اداروں کے ساتھ سرگرمی سے کام کرے گا جو عالمی امن کیلئے کام کر رہے ہیں۔ یہ بین الاقوامی قوانین اورضابطوں کی بالادستی پر سختی سے یقین رکھتا ہے اور اپنیتمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن میں رہنے ، ان کے حقوق کا احترام کرنے اورباہمی مفاد اور معاشی خوشحالی کے تعاقب کیلئے تعاون کی سرگرمی سیحوصلہ افزائی کرے گا۔
شق: 64150ریاست بلوچستان ان لوگوں کے اوّلین اہلِ کنبہ کی معاونت کیلئے ایک فنڈ قائم کرے گی جنہوں نے ہماری مادر وطن کی آزادی کی قیمت اپنی جان دے کر ادا کی
حصّہ IX
سماج، معیشت اور ماحول
شق: 65150 بلوچ زبانیں بلوچی اور براہوی بلوچستان کی قومی زبانیں ہوں گی۔ انگریزی ثانوی سرکاری زبان اور بین الاقوامی میدان میں رابطہ کاری کا ذریعہ ہو گی۔
شق: 66150 بلوچستان ایک مخلوط معیشت کا کردار ادا کرے گا جہاں معیشت کے نجی، سرکاری اور رضاکار شعبہ جات بلوچستان کے شہریوں کی مشترکہ بھلائی میں اپنا کردار اد ا کرنے کیلئے یہاں کے مروجہ قوانین کے اندر رہ کر اور ان کے مطابق فعال ہو ں گے۔

شق: 67 150 \”ما چکیں بلوچانی\” بلوچ جدوجہد آزادی کا ترانہ ہے۔ آزاد بلوچستان کے قومی ترانہ کو بلوچستان کی پہلی آئین ساز اسمبلی یا بلوچستان کی قومی اسمبلی منتخب اور منظور کرے گی۔
شق: 68150 بلوچ جدوجہد آزادی کا جھنڈا جو کہ بڑھتی ہوئی تعداد میں اپنایا جاتا رہا ہے تین حصّوں پر مشتمل ہے۔ مرفاع کے برابر میں ایک ستارے کے ساتھ ایک نیلے رنگ کا تکونا امتیازی نشان خصوصی علامت (یا چارج ) کے طور پر ہے۔ تکونے امتیازی نشان سے لے کر پھریرے تک ، دو افقی پٹّیاں پھیلی ہوئی ہیں۔ اوپر والی افقی پٹّی سرخ ہے اور نیچے والی افقی پٹّی سبز ا?زاد بلوچستان کے قومی جھنڈے کا فیصلہ اور منظوری بلوچستان کی پہلی آئین ساز اسمبلی یا بلوچستان کی قومی اسمبلی کرے گی۔
شق:69150 آزاد بلوچستان کو اس کی ان اصل تاریخی اور جغرافیائی سیاسیات کے مطابق سرحدوں میں واپس بحال کیا جائے گا جو کہ میر نصیر خان کی خودمختار ریاست کے دور میں مقرر کی گئی تھیں۔
شق: 70150 ہماری آزادی کی بحالی کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے والے ہماری آزادی کی جدوجہد کے جانثاروں کی قومی یاد منانے کا منتخب
شدہ حتمی تاریخ 13 نومبر کو ہوگی۔ 1839 میں اس دن میر محراب خان اور ان کے کئی سپاہیوں نے سلطنتِ برطانیہ کی حملہ آور فوج کے خلاف بلوچستان کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کی تھیں۔
شق: 71150 کوئی بھی معاشرہ دیگر جانداروں کے حقوق اور ان کی فلاح وبہبود کو جائز توجہ اور احترام دیئے بغیر انسانی اور مہذب انداز میں فعال نہیں ہو سکتا۔ ایک آزاد اور جمہوری بلوچستان میں حکومتِ بلوچستان تمام جانوروں کے ساتھ اچھی برتاؤ اور انکی حقوق کی تحفظ کو بین الاقوامی کنونشنوں اور معاہدوں کے مطابق یقینی بنائے گی۔
شق: 72150 دھرتی ما ں کے بغیر ایک بھی بنی نوع انسان یا تہذیب کا ہونا ناممکن ہے۔ بلوچستان کی ریاست اور اس کے شہری اپنے قدرتی ماحول کی حفاظت، احترام اور اس کا خیال رکھنے کیلئے حتٰی المقدور سب کچھ کریں گے۔
شق: 73150 آزادی حاصل کرنے کیفوراً بعد بلوچستان میں سے تمام جوہری سرگرمیوں کے خاتمے اور جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے فوری اقدام کیا جائے گا۔ بلوچستان میں، جوہری تجربات بلوچ عوام کی خواہشات کے برخلاف اور ان کی اجازت کے بغیر کئے گئے تھے۔ یہ پاکستان کی جانب سے بلوچستان کے پہاڑی سلسلہ راس کوہ اور ضلع چاغی میں 28 مئی 1998 میں کئے گئے تھے۔ بلوچستان کے عوام اور ان علاقوں کی ماحولیات پران تجربات کے اثرات پر اقوامِ متحدہ سیایک غیر جانبدارانہ تفتیش وتحقیق کی درخواست کی جائے گی۔ وہ علاقیجو کہ تابکاری کے زہر یلے اثرات سے آلودہ ہوئے ہیں ان کو صاف کیا جائے گا اور ماحول کو پہنچنے والے نقصان اور ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں پر شعاعوں کے اثرات کا تعین کرنے کیلئے ایک غیر جانبدار سائنسی تحقیق کی جائے گی۔ بلوچ عوام کے خلاف اس جْرم کی ذمہ دار ریاست کو جواب دہ ٹھرایا جائے گا اور بین الاقوامی نظامِ انصاف کے ذریعے انصاف کا تقاضا کیا جائے گا۔ جواب دہ ٹھہرائی گئی کسی بھی ریاست سے اس آفت سے متاثر ہونے والے افراد کو معاوضہ بھی دلوایا جائے گا۔

شق : 74150پریشر گروپس ( رائے انداز جماعتیں ) ا?زاد بلوچستان کی جزو لا ینفک ہونگے۔ ان کو قانونی اور لازمی رکھوالوں اور تبدیلی کیلئے متحرک قوّتوں کے طور پر تسلیم کیا جائے گا۔جمہوری بلوچستا ن تغیر کو تسلیم کرتی ہے اور اس کے راسخ اصولوں کی حمایت کرتی ہے۔
. شق: 75150 کوئی معاشرہ یا قوم اپنی کام کرنے والی جفاکش اور محنتی عوام کے بغیر زندہ اور کامیاب نہیں رہ سکتے۔ایک خود مختار ریاستِ بلوچستان کے تحت ، کام کرنے کی اخلاقیات کو بلوچ تہذیب اور سماجی دستور کے اصول کے طور پر اپنایا جائے گا۔یہ اصول معیشت کے تمام شعبوں میں رہنما اصول کا کردار ادا کرے گا۔
حصّہ X
عبوری آئین
شق: 76150 اس منشور کے نافذ ہو جانے کے بعد بلوچستان کے عبوری آئین کا مسودہ تیار کرنے کیلئے ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔اس آئین میں بلوچ عوام کے وہ حقوق اور ذمہ داریاں شامل ہوں گی جن کا تصوّر اس منشور میں پیش کیا گیا ہے۔عبوری آئین ایک جدید جمہوری ریاست کے ترقی پسند عوامل اور بلوچستان کی انوکھی تاریخ، تہذیب، حالات اور ضروریات کو یکجا کرے گا۔
شق: 77150 عبوری آئین توثیق کیلئے بلوچستان کی قومی اسمبلی )بلوچستان مزنین دیوان( کو پیش کیا جائے گا۔
با شعور عاجزی و انکساری ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ اس لیے ہم یہ نہیں کہتے کہ یہ دستاویز عقل کل ہے۔ یہ کوئی عالمی ہدایت نامہ یا تمام ادوار اور مقامات کے لیے نسخہ نہیں ہے۔ یہ صرف بلوچ عوام کو لاینفک جمہوری حقوق برائے آزادی و خود مختاری واپس دلانے کا ایک منصوبہ اور راہنما دستاویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز